Blog
Books
Search Hadith

اس چیز کا بیان جس میں وکیل مقرر کرنا جائز ہے

۔ (۶۱۰۰)۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ اَبِیْ أَوْفٰی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اِذَا اُتِیَ بِصَدَقَۃٍ قَالَ: ((اللّٰہم صَلِّ عَلَیْہِ۔)) فَأَتَیْتُہُ بِصَدْقَۃِ مَالِ اَبِیْ فَقَالَ: ((اللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی آلِ اَبِیْ أَوْفٰی۔))۔ (مسند احمد: ۱۹۳۲۵)

۔ سیدنا عبداللہ بن ابی اوفی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس صدقہ لایا جاتا تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم دینے والے کے لیےیوں دعا کرتے: اے اللہ! اس آدمی پر رحمت فرما۔ ایک دفعہ میں اپنے باپ کے مال کاصدقہ لے کرآیا تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اے اللہ!ابو اوفی کی آل پر رحم فرما۔
Haidth Number: 6100
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۷۱۰۰) تخریج: أخرجہ البخاری: ۱۴۹۷، ۴۱۶۶، ۶۳۳۲، ومسلم: ۱۰۷۸(انظر: ۱۹۱۱۵)

Wazahat

فوائد:… سیدنا ابو اوفیb نے اپنے مال کی زکوۃ اپنے بیٹے کے سپرد کر دی، وہ نبی کریمa کے پاس لے کر آئے۔