Blog
Books
Search Hadith

مساقات اور مزارعت کا بیان

۔ (۶۱۰۵)۔ عَنْ بُشَیْرِ بْنِ یَسَارٍ عَنْ رِجَالٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أَدْرَکَہُمْ یَذْکُرُوْنَ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم حِیْنَ ظَہَرَ عَلٰی خَیْبَرَ وَصَارَتْ خَیْبَرُ لِرَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَالْمُسْلِمِیْنَ ضَعُفَ عَنْ عَمَلِہَا فَدَفَعُوْھَا إِلَیالْیَہُوْدِیَقُوْمُوْنَ عَلَیْہَا وَیُنْفِقُوْنَ عَلَیْہَا عَلٰی أَنَّ لَھُمْ نِصْفَ مَا خَرَجَ مِنْہَا۔ الْحَدِیْثَ (مسند احمد: ۱۶۵۳۰)

۔ بشیر بن یسارسے مروی ہے کہ انھوں نے کئی صحابہ کرام کو اس طرح ذکر کرتے ہوئے پایا کہ جب رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم خیبر پر غالب آئے اور خیبر، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اور مسلمانوں کی ملکیت میں آگیا تو چونکہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم (اور صحابہ) خود اس میں کام کاج کرنے سے کمزور تھے، اس لیے اس کو یہودیوں کے سپرد کردیا کہ وہ اس کی نگرانی کریں گے اور اس پر خرچ کریں گے اور ان کو اس کے عوض نصف پھل ملے گا۔ (الحدیث)
Haidth Number: 6105
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۱۰۵) تخریج: اسنادہ صحیح۔ أخرجہ ابوداود: ۳۰۱۱ (انظر: ۱۶۴۱۷)

Wazahat

Not Available