Blog
Books
Search Hadith

زمین کو کرائے پر دینے کے بارے میں ابواب مطلق طور پر زمین کو کرایہ پر دینے کی ممانعت کا بیان

۔ (۶۱۱۰)۔ عَنْ اَبِی الزُّبَیْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ: کُنَّا نُخَابِرُ عَلٰی عَہْدِ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَنُصِیْبُ مِنَ الْقِصْرِیِّ وَمِنْ کَذَا فَقَالَ: ((مَنْ کَانَتْ لَہُ أَرْضٌ فَلْیَزْرَعْہَا أَوْ لِیُحْرِثْہَا أَخَاہُ وَاِلَّا فَلْیَدَعْہَا۔)) (مسند احمد: ۱۴۴۰۴)

۔ سیدنا جابر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: ہم رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے عہد میں زمین بٹائی پر دیتے تھے اور بسا اوقات غلہ گاہنے کے بعد خوشوں میں رہ جانے والے وہ دانے ہمیں ملتے تھے،جو گاہنے سے الگ نہ ہو سکے ہوں،اور پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس کے پاس زمین ہو، وہ اس کو خود کاشت کرےیاپھر کسی بھائی کو برائے کاشت دے دے، وگرنہ اس کو ویسے ہی چھوڑدے۔
Haidth Number: 6110
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۱۱۰) تخریج: أخرجہ مسلم: س ۱۱۷۷ (انظر: ۱۴۳۵۲)

Wazahat

Not Available