Blog
Books
Search Hadith

زمین کو کرائے پر دینے کے بارے میں ابواب مطلق طور پر زمین کو کرایہ پر دینے کی ممانعت کا بیان

۔ (۶۱۱۹)۔ عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِیْجٍ قَالَ: کُنَّا نُحَاقِلُ بِالْْاَرْضِ عَلٰی عَہْدِ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَنُکْرِیْہَا بِالثُّلُثِ وَالرُّبْعِ وَالطَّعَامِ الْمُسَمّٰی، فَجَائَ ذَاتَ یَوْمٍ رَجُلٌ مِنْ عُمُوْمَتِیْ، فَقَالَ: نَہَانَا رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم عَنْ أَمْرٍ کَانَ لَنَا نَافِعًا، وَطَاعَۃُ اللّٰہِ وَرَسُوْلِہِ أَنْفَعُ لَنَا، نَہَانَا أَنْ نُحَاقِلَ بِالْأَرْضِ فَنُکْرِیْہَا بِالثُّلُثِ وَالرُّبُعِِ وَالطَّعَامِ الْمُسَمّٰی، وَأَمَرَ رَبَّ الْأَرْضِ أَنْ یَزْرَعَہَا أَوْ یُزْرِعَہَا وَ کَرِہَ کِرَائَ ھَا وَمَاسِوٰی ذٰلِکَ۔ (مسند احمد: ۱۵۹۱۷)

۔ سیدنا رافع ابن خدیج ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: ہم رسو ل اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے زمانے میں زمین کو تہائی اور چوتھائی پیداوار اور معین غلے کے عوض کرائے پر دیا کرتے تھے، میرے ایک چچا ہمارے ہاں آئے اور کہا: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ہمیں ایک ایسے کام سے منع کر دیا ہے، جو ہمارے لئے سود مند تھا، بہرحال اللہ تعالی اور اس کے رسول کی اطاعت ہمارے لئے زیادہ مفید ہے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ہمیں زمین کو تہائی اور چوتھائی پیداواریا غلے کی معین مقدار کے عوض کرائے پر دینے سے منع فرما دیا ہے اور زمین کے مالکوں کو حکم دیا ہے کہ وہ خود کاشت کریںیا کسی کو کاشت کرنے کے لیے دے دیں ، اس کے علاوہ باقی صورتوں کو ناپسند کیا ہے۔
Haidth Number: 6119
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۱۱۹) تخریج: أخرجہ مسلم: ۱۵۴۸(انظر: ۱۵۸۲۳)

Wazahat

Not Available