Blog
Books
Search Hadith

تمام طریقوں سے زمین کو کرائے پر دینے والوں کی دلیل کا اور ممانعت کو نہی تنزیہی پر محمول کرنے کا بیان

۔ (۶۱۲۸)۔ عَنْ عَمْرِو بِْن دِیْنَارٍ قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ یَقُوْلُ: کُنَّا نُخَابِرُ وَلَانَرٰی بِذٰلِکَ بَأْسًا حَتّٰی زَعَمَ رَافِعُ بْنُ خَدِیْجٍ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نَہٰی عَنْہُ، قَالَ عَمْرٌو: وَذَکَرْتُہُ لِطَاؤُوْسٍ فَقَالَ طَاؤُوْسٌ: قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: إِنَّمَا قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((یَمْنَحُ اَحَدُکُمْ أَخَاہَ الْأَرْضَ خَیْرٌ لَہُ مِنْ أَنْ یَأْخُذَ لَھَا خَرَاجًا مَعْلُوْمًا۔)) (مسند احمد: ۲۰۸۷)

۔ سیدنا عبداللہ بن دینار ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ ہم لوگ بٹائی پرزمین دے دیا کرتے تھے اور اس میں کوئی حرج محسوس نہ کرتے تھے، یہاں تک کہ سیدنا رافع بن خدیج ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے اس خیال کا اظہار کیا کہ رسو ل اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس سے منع فرمایاہے۔ عمروبن دینار نے کہا: جب میںنے طاؤوس کے سامنے اس چیز کا ذکر کیا تو انھوں نے کہا کہ سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما تو یہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اگر تم میںسے کوئی آدمی اپنی زمین اپنے بھائی کوبطور عطیہ دے دے تو یہ اس کے لیے اس سے بہتر ہے کہ وہ اس پر زمین کی مقررہ پیداوار لے۔
Haidth Number: 6128
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۱۲۸) تخریج: أخرجہ البخاری: ۲۳۴۲، ومسلم: ۱۵۵۰(انظر: ۲۰۸۷)

Wazahat

Not Available