Blog
Books
Search Hadith

اجارہ کی مشروعیت کا بیان

۔ (۶۱۳۲)۔ عَنْ اَبِیْ سَعِیْدٍ الْخُدْرِیِّ أَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نَہٰی عَنِ اسْتِئْجَارِ الْأَجِیْرِ حَتّٰییُبَیَّنَ لَہُ أَجْرُہُ وَعَنِ النَّجْشِ وَاللَّمْسِ وَإِلْقَائِ الْحَجَرِ۔ (مسند احمد: ۱۱۵۸۶)

۔ سیدنا ابوسعید خدری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مزدوری کا تعین کرنے سے پہلے مزدور کو کام پر لگانے سے، بیع نجش سے، بیع لمس سے اور پتھر پھینکنے سے منع فرمایا ہے۔
Haidth Number: 6132
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۱۳۲) صحیح لغیرہ دون قولہ ’’نھی عن استئجار الأجیر حتییبین لہ اجرہ‘‘ وھذا اسناد ضعیف لانقطاعہ، ابراہیم بن یزید النخعی لم یسمع من ابی سعید۔ أخرجہ النسائی موقوفا: ۷/۳۱ (انظر: ۱۱۵۶۵)

Wazahat

فوائد:… بیع نجش اور بیع لمس کی وضاحت پہلے ہو چکی ہے، پتھر پھینکنے سے مراد کنکریوں کی بیع ہے، اس کی وضاحت بھی پہلے ہو چکی ہے۔