Blog
Books
Search Hadith

اجارہ کی مشروعیت کا بیان

۔ (۶۱۳۴)۔ عَنْ عَلِیٍّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: جُعْتُ مَرَّۃً بِالْمَدِیْنَۃِ جُوْعًا شَدِیْدًا فَخَرَجْتُ أَطْلُبُ الْعَمَلَ فِیْ عَوَالِی الْمَدِیْنَۃِ فَاِذَا أَنَا بِاِمْرَأَۃٍ قَدْ جَمَعَتْ مَدَرًا فَظَنَنْتُہَا تُرِیْدُ بَلَّہَ فَأَتَیْتُہَا فَقَاطَعْتُہَا کُلَّ ذَنُوْبٍ عَلٰی تَمْرَۃٍ فَمَدَدْتُ سِتَّۃَ عَشَرَ ذَنُوْبًا حَتّٰی مَجَلَتْ یَدَایَ ثُمَّ أَتَیْتُ الْمَائَ فَأَصَبْتُ مِنْہُ ثُمَّ أَتَیْتُہَا فَقُلْتُ: بِکَفَّیَّ ھٰکَذَا بَیْنَیَدَیْہَا وَبَسَطَ اِسْمَاعِیْلُ (یَعْنِیْ ابْنَ اِبْرَاہِیْمَ أَحَدَ الرُّوَاۃِ) یَدَیْہِ وَجَمَعَہُمَا فَعَدَّتْ لِیْ سِتَّ عَشَرَۃَ تَمْرَۃً فَأَتَیْتُ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَأَخْبَرْتُہُ فَأَکَلَ مَعِیَ مِنْہَا۔ (مسند احمد: ۱۱۳۵)

۔ سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: ایک دفعہ جب میں مدینہ میں تھا، مجھے بہت سخت بھوک لگی، پس میں کسی کام کی تلاش میں مدینہ منورہ کے بالائی حصہ کی جانب نکلا، اچانک میں نے ایک عورت کو دیکھا کہ وہ مٹی جمع کر چکی تھی اور اب اس کو گارا بنانا چاہتی تھی، میں اس کے پاس آیا اور اس سے ایک ایک ڈول کے بدلے ایک ایک کھجور لینے کا طے کیا، پس میں نے کنوئیں سے پانی کے سولہ ڈول کھینچے ، ان کی وجہ سے میرے ہاتھوں پر چھالے پڑ گئے، پھر میں نے وہ پانی لا کر مٹی پر ڈالا اور پھر اس خاتون کے پاس آیا مزدوری لینے کے لیے اس کے سامنے اپنی ہتھیلیاں پھیلادیں، اسماعیل راوی نے کیفیت بیان کرنے کے لیے اپنے ہاتھوں کو پھیلایا اور جمع کیا، پس اس عورت نے گن کر سولہ کھجوریں مجھے دیں، پس میں وہ کھجوریں لے کر نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آیا اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو ساری بات بتلائی، پس آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے میرے ساتھ وہ کھجوریں کھائیں۔
Haidth Number: 6134
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۱۳۴) تخریج: اسنادہ ضعیف لانقطاعہ، مجاھد بن جبر لم یسمع علیا۔ أخرجہ (انظر: ۱۱۳۵)

Wazahat

Not Available