Blog
Books
Search Hadith

اجرت پر مباح نفع کمانے کے جواز کا بیان

۔ (۶۱۴۷)۔ عَنْ رَافِعِ بْنِ رِفَاعَۃَ قَالَ: نَہَانَا نَبِیُّ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم عَنْ کَسْبِ الْإِمَائِ اِلَّا مَا عَمِلَتْ بِیَدِھَا وَقَالَ: ھٰکَذَا بِاَصَابِعِہِ نَحْوَ الْخُبْزِ وَالْغَزْلِ والنَّفْشِ۔ (مسند احمد: ۱۹۲۰۷)

۔ رافع بن رفاعہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ہمیں لونڈیوں کی کمائی سے منع فرمایا، مگر وہ جو وہ اپنے ہاتھ سے اس طرح کی کمائی کر لیتی ہو،پھر راوی نے اپنی انگلیوں کی مدد سے روٹی پکانے، سوتر کاتنے اور روئی دھنسنے کی طرف اشارہ کیا۔
Haidth Number: 6147
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۱۴۷) تخریج: اسناد لایصح، رافع لایعرف ولم تثبت صحبتہ ولا تابعیتہ، طارق بن عبد الرحمن القرشی لایکادیعرف۔ أخرجہ ابوداود: ۴۳۲۷ (انظر: ۱۸۹۹۸)

Wazahat

فوائد:… لونڈیوں کی کمائی سے مراد زنا اور بدکاری کی کمائی ہے۔