Blog
Books
Search Hadith

ودیعت اور عاریہ کے طور پر دی ہوئی چیزوں کی ضمانت کا بیان

۔ (۶۱۵۴)۔ عَنِ ابْنِ عُمَرَ اَنَّ رَسُوْل اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((إِنَّ لُقْمَانَ الْحَکِیْمَ کَانَ یَقُوْلُ: إِنَّ اللّٰہَ عَزَّوَجَلَّ اِذَا اسْتُوْدِعَ شَیْئًا حَفِظَہُ۔)) (مسند احمد: ۵۶۰۶)

۔ سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: لقمان حکیم کہا کرتے تھے کہ جب کسی چیز کو اللہ تعالی کے سپرد کیا جاتا ہے تو وہ اس کی حفاظت کرتا ہے۔
Haidth Number: 6154
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۱۵۴) تخریج: اسنادہ صحیح۔ أخرجہ النسائی فی ’’الکبری‘‘: ۱۰۳۵۲ (انظر: ۵۶۰۶)

Wazahat

فوائد:… نبی کریمa جب سفر پر جانے والے شخص کو الوداع کہتے تو یہ دعا دیتے تھے: اَسْتَوْدِعُ اللّٰہَ دِیْنَکَ وَاَمَانَتَکَ وَخَوَاتِیْمَ عَمَلِکَ۔ … ’’میں تیرے دین، تیری امانت اور تیرے عمل کے خاتموں کو اللہ تعالی کے سپرد کرتا ہوں۔‘‘ (ترمذی: ۳۴۴۳)