Blog
Books
Search Hadith

ودیعت اور عاریہ کے طور پر دی ہوئی چیزوں کی ضمانت کا بیان

۔ (۶۱۵۹)۔ عَنْ عُبَادَۃَ بْنِ الصَّامِتِ اَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((اِضْمَنُوْا لِیْ سِتًّا مِنْ أَنْفُسِکُمْ أَضْمَنْ لَکُمُ الْجَنَّۃَ وَأَدُّوْا اِذَا ائْتُمِنْتُمْ۔)) (مسند احمد: ۲۳۱۳۷)

۔ سیدنا عبادہ بن صامت ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم مجھے چھ چیزوں کی ضمانت دے دو، میں تمہیں جنت کی ضمانت دیتا ہوں، (ان میں سے ایک چیزیہ ہے)جب تمہارے پاس امانت رکھی جائے تو اسے ادا کیا کرو۔
Haidth Number: 6159
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۱۵۹) تخریج: حسن لغیرہ۔ أخرجہ ابویعلی فی ’’مسندہ‘‘، وابن حبان: ۲۷۱، والحاکم: ۴/ ۳۵۸، والبیھقی: ۶/۲۸۸ (انظر: ۲۲۷۵۷)

Wazahat

فوائد:… باقی پانچ چیزیںیہ تھیں: ’’جب بات کرو تو سچ بولو، جب وعدہ کرو تو پورا کرو، اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرو، اپنی آنکھوں کو پست رکھو اور اپنے ہاتھوں کو روک لو۔‘‘