Blog
Books
Search Hadith

بے آباد زمین آباد کرنے والے کی فضیلت کا بیان

۔ (۶۱۶۱)۔ وَعِنْہُ أَیْضًا اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((مَنْ أَحَاطَ حَائِطًا عَلٰی أَرْضٍ فَہِیَ لَہُ۔)) (مسند احمد: ۲۰۳۹۲)

۔ سیدنا جابر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے یہ بھی روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جو آدمی کسی زمین پر دیوار کا گھیرا کر لے گا تو وہ اسی کی ہو گی۔
Haidth Number: 6161
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۱۶۱) تخریج: حسن لغیرہ۔ أخرجہ ابن ابی شیبۃ: ۷/ ۷۶، والنسائی فی ’’الکبری‘‘: ۵۷۶۳، والبیھقی: ۶/ ۱۴۸، والطیالسی: ۹۰۶ (انظر: ۲۰۱۳۰)

Wazahat

فوائد:… اس گھیراؤ سے مراد زمین کو زندہ کرنا اور آباد کرنا ہے، یہ معنی نہیں ہے کہ چاردیواری بنا کر قبضہ کر لیا جائے اور اس سے کوئی فائدہ حاصل نہ کیا جائے۔