Blog
Books
Search Hadith

تین چیزوں میں مسلمانوں کے شریک ہونے، زائد پانی اور گھاس کو روک لینے سے منع کرنے اور اختلاف کی صورت میں نیچے والی زمین سے پہلے اوپر والی زمین کو سیراب کر لینے کا بیان

۔ (۶۱۶۷)۔ عَنْ اَبِیْ خِرَاشٍ عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اَلْمُسْلِمُوْنَ شُرَکَائُ فِیْ ثَلَاثٍ، فِیْ الْمَائِ وَالْکَلَأِ وَالنَّارِ)) (مسند احمد: ۲۳۴۷۱)

۔ ایک صحابی سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تین چیزوں میں مسلمان برابر کے شریک ہیں، پانی ، گھاس اور آگ میں۔
Haidth Number: 6167
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۱۶۷) تخریج: اسنادہ صحیح۔ أخرجہ ابوداود: ۳۴۷۷ (انظر: ۲۳۰۸۲)

Wazahat

فوائد:… پانی کا مسئلہ حدیث نمبر (۵۸۲۳)میں گزر چکا ہے۔ امام خطابی نے کہا: اس سے مراد وہ گھاس ہے، جو ایسی زمین میں اگی ہو، جو کسی کی ملکیت نہیں ہے، کسی کو کوئی حق حاصل نہیں ہے کہ وہ اس گھاس سے روکے، اور اگر وہ گھاس کسی کی ملکیت والی زمین اُگی ہو تو اس سے اجازت لینا پڑے گی۔ آگ کی اشتراکیت سے مراد جلتی ہوئی آگ سے چراغ یا مزید جلانا اور اس سے روشنی حاصل کرنا ہے، اسی طرح غیر مملوکہ زمین میں اگنے والے درختوں کی لکڑیاں حاصل کرنا۔