Blog
Books
Search Hadith

الاٹ کی ہوئی زمینوں اور چراگاہوں کے مسائل زمینیں الاٹ کرنے کا بیان

۔ (۶۱۷۴)۔ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اَقْطَعَ الزُبَیْرَ حُضْرَ فَرْسِہِ بِأَرْضٍ یُقَالَ لَھَا: ثُرَیْرٌ، فَأَجْرَی الْفَرَسَ حَتّٰی قَامَ ثُمَّ رَمٰی بِسَوْطِہِ، فَقَالَ: ((اَعْطُوْہُ حَیْثُ بَلَغَ السَّوْطُ۔)) (مسند احمد: ۶۴۵۸)

۔ سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ثریر نامی زمین سے سیدنا زبیر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو اتنی جگہ الاٹ کر دی، جہاں تک ان کا گھوڑا دوڑ سکے، پس انھوں نے گھوڑا دوڑایا،یہاں تک کہ جب وہ کھڑا ہو گیا تو انھوں نے اپنا کوڑا پھینک دیا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اس کو اتنی جگہ دے دو، جہاں تک اس کا کوڑا پہنچا ہے۔
Haidth Number: 6174
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۱۷۴) تخریج: اسنادہ ضعیف لضعف عبد اللہ العمری۔ أخرجہ ابوداود: ۳۰۷۲ (انظر: ۶۴۵۸)

Wazahat

فوائد:… سیدہ اسماء cکہتی ہیں: میں سیدنا زبیرbکی اس زمین سے اپنے سر پر گٹھلیاں لاتی تھی، جو آپa نے ان کو الاٹ کی تھی، وہ مجھ سے دو تہائی فرسخ کے فاصلے پر تھی۔ (صحیح بخاری: ۳۱۵۱، ۵۲۲۴)