Blog
Books
Search Hadith

بیت المال کے جانوروں کے لئے چراگاہوں کا بیان

۔ (۶۱۸۴)۔ (وَلَہُ طَرِیْقٌ ثَانٍ عِنْدَ الْاِمَامِ اَحْمَدَ أَیْضًا) قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أن النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم حَمَی النَّقِیْعَ لِلْخَیْلِ قَالَ حَمَّادٌ: فَقُلْتُ لَہُ: (وَفِیْ لَفْظٍ: فَقُلْتُ لَہُ: یَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمٰنِ (یَعْنِی الْعُمَرِیَّ)! لِخَیْلِہِ؟ قَالَ: لَا، لِخَیْلِ الْمُسْلِمَیْنِ۔ (مسند احمد: ۶۴۳۸)

۔ (دوسری سند)سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے نقیع کی جگہ کو گھوڑوں کے لئے بطورِ چراگاہ مقرر کر دیا، حماد کہتے ہیں: میں نے کہا: اے ابو عبد الرحمن! یہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنے گھوڑوں کے لئے خاص کی تھی؟ انھوں نے کہا: جی نہیں، مسلمانوں کے گھوڑوں کے لئے خاص کی تھی۔
Haidth Number: 6184
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۱۸۴) تخریج: انظر الحدیث بالطریق الاول

Wazahat

فوائد:… مدینہ منورہ سے ساٹھ میل کے فاصلے پر واقع ایک مقام کا نام نقیع ہے، یہ ایک میل کی چوڑائی اور آٹھ میل کی لمبائی پر مشتمل ہے۔