Blog
Books
Search Hadith

بیت المال کے جانوروں کے لئے چراگاہوں کا بیان

۔ (۶۱۸۵)۔ عَنِ الصَّعْبِ بنِ جَثَّامَۃَ اللَّیْثِیِّ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم حَمَی النَّقِیْعَ وَقَالَ: ((لَاحِمٰی اِلَّا لِلّٰہِ وَلِرَسُوْلِہِ۔)) (مسند احمد: ۱۶۷۸۰)

۔ سیدناصعب بن جثامہ لیثی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے نقیع مقام کو بطورِ چراگاہ خاص کیا اور فرمایا: اس طرح چراگاہ کو خاص کرنے کا حق صرف اللہ تعالی اور اس کے رسول کو ہے۔
Haidth Number: 6185
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۱۸۵) أخرجہ البخاری: ۲۳۷۰ دون قولہ: ’’حمی النقیع‘‘ لکن زاد البخاری وقال: بلغنا ان النبیV حمی النقیع، فھذہ الزیادۃ من بلاغات الزھری، لکنھا صحیحۃ بالحدیثین السابقین (انظر: ۱۶۶۵۹)

Wazahat

فوائد:… اس حدیث کے دو مفہوم بیان کیے جاتے ہیں: (۱) آپ a نے جو علاقے کسی کے لیے خاص قرار دیئے، بس ان ہی علاقوں کو خاص سمجھا جائے گا، آپ a کے بعد کسی کو یہ حق حاصل نہیں ہے، (۲) خلیفۂ راشد، جو کہ رسول اللہa کا قائم مقام ہوتا ہے، کو بھییہ حق حاصل ہے۔ دوسرا قول راجح ہے کہ خلیفۂ رسول کسی عام یا خاص مصلحت کے پیش نظر کوئی علاقہ کسی کو الاٹ کر سکتا ہے، سیدنا عمرb ایسا کرتے رہے ہیں۔