Blog
Books
Search Hadith

جان بوجھ کر اور از راہِ مذاق غصب کی ممانعت اور مسلمان بھائی کا مال غصب کرنے کی وعید کا بیان

۔ (۶۱۹۱)۔ عَنْ اَبِیْ سَعِیْدٍ الْخُدْرِیِّ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((لَا یَحِلُّ لِأَحَدٍ یُؤْمِنُ بِاللّٰہِ وَالْیَوْمِ الْآخِرِ اَنْ یَحُلَّ صِرَارَ نَاقَۃٍ بِغَیْرِ إِذْنِ أَھْلِہَا فَاِنَّہُ خَاتِمُہُمْ عَلَیْہَا فَاِذَا کُنْْتُمْ بِقَفْرٍ فَرَأَیْتُمُ الْوَطْبَ أَوِ الرَّاوِیَۃَ أَوِ السِّقَائَ مِنَ اللَّبَنِ فَنَادُوْا أَصْحَابَ الْإِبِلِ ثَلَاثًا فَاِنْ سَقَاکُمْ فَاشْرَبُوْا وَاِلَّا فَلَا، وَإِنْ کُنْْتُمْ مُرْمَلِیْنَ وَلَمْ یَکُنْ مَعَکُمْ طَعَامٌ فَلْیُمْسِکْہُ رَجُلَانِ مِنْکُمْ ثُمَّ اشْرَبُوْا۔)) (مسند احمد: ۱۱۴۳۹)

۔ سیدنا ابو سعید خدری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو، اس کے لیے حلال نہیں ہے کہ وہ مالکوں کی اجازت کے بغیر کسی اونٹنی کا دودھ بند کھولے، کیونکہیہ اس جانور کے دودھ پر مہر کی حیثیت رکھتا ہے اور جب تم بے آباد جگہ میں ہو اور تم وہاں کوئی دودھ بھری مشک پائو تو وہاں اونٹ والوں کوتین مرتبہ آواز دو‘ اگر اس کا مالک تمہیں پینے کی اجازت دے تو پی لو، وگرنہ نہیں،اور اگر تم محتاج ہو اور تمہارے ساتھ کھانا نہ ہو تو تم میں سے دو آدمی اس کو پکڑ کر رکھیں اور پھر تم پی لو۔
Haidth Number: 6191
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۱۹۱) اسنادہ ضعیف لضعف شریک النخعی۔ أخرجہ مختصرا البیھقی: ۹/ ۳۶۰ (انظر: ۱۱۴۱۹)

Wazahat

فوائد:… سیدنا عبد اللہ بن عمر bسے مروی ہے کہ نبی کریمa نے مالکوںکی اجازت کے بغیر مویشیوں کا دودھ دوہنے سے منع فرمایا ہے۔ (صحیح بخاری، صحیح مسلم)