Blog
Books
Search Hadith

جان بوجھ کر اور از راہِ مذاق غصب کی ممانعت اور مسلمان بھائی کا مال غصب کرنے کی وعید کا بیان

۔ (۶۱۹۲)۔ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((اَلَا لا تُحْتَلَبَنَّ مَاشِیَۃُ اِمْرِئٍ اِلَّا بِاِذْنِہِ، أَیُحِبُّ اَحَدُ کُمْ أَنْ تُوْتٰی مَشْرُبَتُہُ فَیُکْسَرَ بَابُہَا ثُمَّ یُنْتَثَلَ مَافِیْہَا، فَاِنَّ مَا فِیْ ضُرُوْعِ مَوَاشِیْہِمْ طَعَامُ أَحَدِھِمْ، اَلَا فَـلَا تُحْلَبَنَّ مَاشِیَۃُ اِمْرِئٍ اِلَّا بِاِذْنِہِ (أَوْ قَالَ) بِأَمْرِہِ۔)) (مسند احمد: ۴۵۰۵)

۔ سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: خبردار! کسی کے مویشی اس کی اجازت کے بغیر نہ دوہے جائیں، کیا تم یہ پسند کرتے ہو کہ کوئی تمہارے بالاخانے میں آئے اور اس کا دروازہ توڑ کر اس کے اندر والی چیزیں لے جائے، اسی طرح ہی مویشیوں کے تھنوں میں جوکچھ ہے، وہ ان کے مالکوں کا کھانا ہے، خبردار! کسی کے مویشی اس کی اجازت یا حکم کے بغیر نہ دوہے جائیں۔
Haidth Number: 6192
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۱۹۲) تخریج: أخرجہ مسلم: ۱۷۲۶(انظر: ۴۵۰۵)

Wazahat

Not Available