Blog
Books
Search Hadith

جان بوجھ کر اور از راہِ مذاق غصب کی ممانعت اور مسلمان بھائی کا مال غصب کرنے کی وعید کا بیان

۔ (۶۱۹۳)۔ عَنْ أَبِیْ ھُرَیْرَۃَ قَالَ: کُنَّا فِیْ سَفَرٍ مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَأَرْمَلْنَا وَأَنْفَضْنَا فَأَتَیْنَا عَلٰی إِبِلٍ مَصْرُوْرَۃٍ بِلِحَائِ الشَّجَرِ وَابْتَدَرَھَا الْقَوْمُ لِیَحْلِبُوْھَا فَقَالَ لَھُمْ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((إِنَّ ھٰذِہٖعَسٰی أَنْ یَکُوْنَ فِیْہَا قُوْتُ أَھْلِ بَیْتٍ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ، أَتُحِبُّّوْنَ لَوْ أَنَّہُمْ اَتَوْا عَلٰی مَا فِیْ أَزْوَادِکُمْ فَأَخَذُوْہُ۔)) ثُمَّ قَالَ: ((إِنْ کُنْْتُمْ لَابُدَّ فَاعِلِیْنَ فَاشْرَبُوْا وَلَا تَحْمِلُوْا۔)) (مسند احمد: ۹۲۴۱)

۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے رایت ہے، وہ کہتے ہیں: ہم رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ ایک سفر میں تھے،ہوا یوں کہ ہمارا زادِ راہ ختم ہوگیا اور ہم محتاج ہو گئے، اتنے میں ہمارا گزر ایسی اونٹنیوں کے پاس سے ہواکہ جن کے تھن درخت کے چھلکوں سے بندھے ہوئے تھے، لوگ ان کو دوہنے کے لیے ان کی طرف لپکے، لیکن رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان سے فرمایا: ہوسکتا ہے کہ یہ مسلمانوں میں سے کسی خاندان کی خوراک ہو، بھلا کیا تم یہ پسند کرو گے کہ یہ لوگ آ کر تمہارے زاد راہ لے جائیں۔ پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اگر تمہارے لیے کوئی اور چارۂ کار نہیں ہے تو پھر یہیں پیلو اور اپنے ساتھ اٹھا کر نہ لے جاؤ۔
Haidth Number: 6193
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۱۹۳) تخریج: حسن لغیرہ۔ أخرجہ ابن ماجہ: ۲۳۰۳ (انظر: ۹۲۵۲)

Wazahat

فوائد:… اس باب سے متعلقہ مزید درج ذیل احادیث پر غور کریں: سیدنا ابو سعید خدریbسے مروی ہے کہ رسول اللہ a نے فرمایا: ((اِذَا اَتٰی اَحَدُکُمْ حَائِطًا فَاَرَادَ اَنْ یَّاْکُلَ فَلْیُنَادِ: یَا صَاحِبَ الْحَائِطِ، ثَلَاثًا، فَاِنْ اَجَابَہٗ،وَاِلَّافَلْیَأْکُلْ، وَاِذَا مَرَّ اَحَدُکُمْ بِاِبِلٍ، فَأَرَادَ اَنْ یَّشْرَبَ مِنْ اَلْبَانِھَا فَلْیُنَادِ: یَا صَاحِبَ الْاِبِلِ، یَا رَاعِیَ الْاِبِلِ، فَاِنْ اَجَابَہٗ،وَاِلَّافَلْیَشْرَبْ۔)) … ’’جب تم میں سے کوئی آدمی کسی باغ میں آئے اور وہاں سے کچھ کھانا چاہے تو وہ تین دفعہ آواز دے: اے باغ والے، اگر وہ اس کو جواب دے دے تو ٹھیک، وگرنہ وہ وہاں سے کھا لے، اسی طرح اگر کوئی آدمی اونٹوں کے پاس سے گزرے اور ان کا دودھ پینا چاہے تو وہ آواز دے: اے اونٹوں والے! اے اونٹوں کے چرواہے! اگر جواب آ جائے تو ٹھیک، وگرنہ وہ دودھ پی لے۔‘‘ (مسند احمد: ۳/ ۸) سیدنا سمرہ بن جندبb سے مروی ہے کہ رسول اللہa نے فرمایا: ’’جب کوئی آدمی کسی کے جانوروں کے پاس سے گزرے، اگر ان کا مالک موجود ہو تو اس سے اجازت لے، اگر وہ اجازت دے دے تو دودھ دوہ کر پی لے اور اگر ان میں کوئی آدمی موجود نہ ہو تو وہ تین بار آواز دے، اگر کوئی آدمی جواب دے تو اجازت طلب کرلے اور اگر کوئی جواب نہ دے تو وہ دودھ دوہ کر پی لے، لیکن ساتھ اٹھا کر نہ لے جائے۔‘‘ (ابوداود: ۲۶۱۹، ترمذی: ۱۲۹۶) سیدنا عبد اللہ بن عمرو bسے مروی ہے، یہ ایک طویل حدیث ہے، اس کا ایک حصہ یہ ہے: آپ a سے پھلوں کے بارے میں اور ان کھجوروں کے بارے میں سوال کیا گیا، جو شاخوں سے اتار لی جاتی ہیں، آپ a نے فرمایا: ((مَنْ اَخَذَ بَفَمِہٖ،وَلَمْیَتَّخِذْ خُبْنَۃً فَلَیْسَ عَلَیْہِ شَیْئٌ، وَمَنِ احْتَمَلَ فَعَلَیْہِ ثَمَنُہٗمَرَّتَیْنِ وَ ضَرْبًا وَنَکَالًا۔)) … ’’جس نے وہیں کچھ کھا لیا اور کپڑے میں اٹھا کر نہیں لے گیا، تو اس پر کوئی حرج نہیں ہو گی اور جو پھل اٹھا کر لے گیا تو اس کو اس کا دو گنا جرمانہ ادا کرنا ہو گا اور اس کو زد و کوب بھی کیا جائے گا۔‘‘ (ابو داود: ۱۷۱۰، نسائی: ۸/ ۸۵) اس طرح اس موضوع سے متعلقہ یہ مختلف احادیث ہیں، اس باب کی احادیث سے پتہ چلا کہ مسلمان کے مال کی بڑی حرمت ہے اور بغیر اجازت کے اس کو چھیڑا نہیں جا سکتا، اس معاملے میں چھوٹی اور بڑی چیز میں کوئی فرق نہیں ہے، لیکن فوائد میں مذکورہ تین احادیث سے پتہ چلتا ہے کہ مالک کی اجازت کے بغیر باغ کا پھل کھایا جا سکتا ہے اور مویشیوں کا دودھ دوہا جا سکتا ہے۔ تو گزارش یہ ہے کہ اصل قانون تو یہی ہے کہ ایک مسلمان کا مال اس کی اجازت کے بغیر دوسرے پر حرام ہے، لیکن احادیث ِ مبارکہ کی روشنی میں جس جس چیز کو مستثنی کیا جائے گا، اس کا جواز ملتا جائے گا اور ان شرعی قوانین کی روشنی میں مالک کو بھی دوسرے مسلمان کا یہ حق تسلیم کرنا پڑے گا، آپ خود غور کریں کہ جب پھل کو کھلیان میں جمع کر دیا جائے تو کسی مسلمان کو مالک کی اجازت کے بغیر وہاں سے کچھ بھی لینے کی اجازت نہیں ہے، لیکن اگر ابھی تک پھل باغ میں ہے تو محتاج کو وہاں سے کھا لینے کی اجازت ہے، لیکن ساتھ اٹھا کر لے جانے کی اجازت نہیں ہے ، اسی قسم کا معاملہ مویشیوں کا ہے کہ کسی جانور کو ذبح نہیں کیا جا سکتا ہے، البتہ محتاج کو تین بار آواز دینے کے بعد یہ حق حاصل ہے کہ وہ دودھ دوہ کر پی لے، لیکن اٹھا کر ساتھ نہ لے جائے۔ مسلمانوں کی سخت حاجات و ضروریات کے پیش نظر شریعت ِ مطہرہ نے مذکورہ بالا صورتوں میں اجازت کے بغیر دوسرے مسلمان کا مال لینے کی اجازت دی ہے۔