Blog
Books
Search Hadith

زمین کو غصب کرنے یا اس کو چوری کرنے والے کا بیان، اگرچہ وہ ایک بالشت یا ایک ہاتھ کے برابر ہو

۔ (۶۱۹۴)۔ عَنْ اَبِیْ مَالِکِ نِ الْاَشْعَرِیِّ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((أَعْظَمُ الْغُلُوْلِ عِنْدَ اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ ذِرَاعٌ مِنْ أَرْضٍ یَکُوْنُ بَیْنَ الرَّجُلَیْنِ أَوْ بَیْنَ الشَّرِیْکَیْنِ فَیَقْتَسِمَانِ فَیَسْرِقُ أَحَدُھُمَامِنْ صَاحِبِہِ ذِرَاعًا مِنْ أَرْضٍ فَیُطَوَّقُہُ مِنْ سَبْعِ أَرْضِیْنَ)) وَفِیْ لَفْظٍ: ((اِذَا فَعَلَ ذٰلِکَ طُوِّقَہُ مِنْ سَبْعِ أَرْضِیْنَ۔)) (مسند احمد: ۲۳۳۰۲)

۔ سیدنا ابو مالک اشعری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا : روز قیامت اللہ تعالی کے نزدیک سب سے بڑی خیانتیہ ہو گی کہ دو آدمیوںیا شریکوں کے درمیان زمین ساجھی ہو، پھر جب وہ اسے تقسیم کرنا چاہیں تو ان میں سے ایک دوسرے کی اس زمین سے ایک ہاتھ کے برابر چرا لے، ایسے شخص کو سات زمینوں سے طوق پہنایا جائے گا۔ ایک روایت میں ہے: جب وہ ایسے کرے گا تو اسے سات زمینوں سے طوق پہنایا جائے گا۔
Haidth Number: 6194
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۱۹۴) اسنادہ حسن فی المتابعات والشواھد۔ أخرجہ الطبرانی فی ’’الکبیر‘‘: ۳۴۶۳ (انظر: ۲۲۹۱۴)

Wazahat

Not Available