Blog
Books
Search Hadith

اس شخص کی وعید کا بیان جس نے گم شدہ چیز اٹھا لی اور اس کا اعلان نہ کیا

۔ (۶۲۴۰)۔ عَنْ مُنْذِرِ بْنِ جَرِیْرٍ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ الْبَجَلِیِّ قَالَ: کُنْتُ مَعَ اَبِی جَرِیْرٍ بِالْبَوَازِیْجِ فِی السَّوَادِ فَرَاحَتِ الْبَقَرُ فرَأَی بقَرَۃً اَنْکَرَھَا فَقَالَ: مَاھٰذِہِ الْبَقَرَۃُ؟ قَالَ: بَقَرَۃٌ لَحِقَتْ بِالْبَقَرِ فَأَمَرَ بِہَا فَطُرِدَتْ حَتّٰی تَوَارَتْ، ثُمَّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((لَا یَأْوِی الضَّالَّۃَ اِلَّا ضَالٌّ۔)) (مسند احمد: ۱۹۴۲۲)

۔ عبد اللہ بجلی سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں بوازیج مقام پر اپنے باپ سیدنا ابو جریر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے ساتھ تھا، اتنے میں ایک گائے چراگاہ کی طرف نکل آئی، جب انھوں نے یہ گائے دیکھی اور اس کی شناخت نہ کی تو کہا: یہ گائے کہاں سے آ گئی ہے؟ میں نے کہا: یہ ہماری گائیوں کے ساتھ مل گئی ہے، لیکن انھوں نے حکم دیا کہ اس کو دھتکار دیا جائے، پس ایسے ہی کیا گیا،یہاں تک کہ وہ چھپ گئی ، پھر انھوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: وہی آدمی گم شدہ جانور کو اپنے گھر میں جگہ دیتا ہے، جو گمراہ ہوتا ہے۔
Haidth Number: 6240
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۲۴۰) تخریج: اسنادہ ضعیف، الضحاک، قال علی بن المدینی: لا یعرفونہ، ثم انّ ابا حیان اضطرب فیہ۔ أخرجہ ابوداود: ۱۷۲۰، وابن ماجہ: ۲۵۰۳، والنسائی: ۲/ ۴۳۲ (انظر: ۱۹۲۰۹)

Wazahat

Not Available