Blog
Books
Search Hadith

مکہ میں گری پڑی چیز کے حکم کا بیان

۔ (۶۲۴۹)۔ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ عُثْمَانَ التَّیْمِیِّ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نَہٰی عَنْ لُقْطَۃِ الْحَاجِّ۔ (مسند احمد: ۱۶۱۶۷)

۔ سیدنا عبد الرحمن بن عثمان تیمی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے حاجیوں کی گری ہوئی چیز اٹھانے سے منع فرمایا ہے۔
Haidth Number: 6249
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۲۴۹) تخریج: أخرجہ مسلم: ۱۷۲۴ (انظر: ۱۶۰۷۰)

Wazahat

فوائد:… اس حدیث ِ مبارکہ میں مطلق حاجیوں کا ذکر ہے، حرم یا مکہ مکرمہ کی قید نہیں لگائی گئی ہے، اب سوال یہ ہے کہ کیا سابقہ احادیث کی روشنی میں اس حدیث کو مقید کیا جائے یا عام رہنے دیا، الفاظ کا تقاضا یہی ہے کہ یہ حکم عام ہے اور اس کو عام ہی رہنے دیا جائے، کیونکہ ممکن ہے کہ چیز کے قیمتی ہونے کی صورت میں مالک واپس پلٹے یا حج و عمرہ سے واپسی پر اپنی چیز کو تلاش کرنے کی کوشش کرے۔