Blog
Books
Search Hadith

ہدیہ دینے پر آمادہ کرنے، اس کو قبول کرنے کے مستحب ہونے اور ہدیہ دینے والے کی فضیلت کا بیان

۔ (۶۲۵۴)۔ (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((مَنْ آتَاہُ اللَّہُ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی رِزْقًا مِنْ غَیْرِ مَسْأَلَۃٍ فَلْیَقْبَلْہُ۔)) قَالَ عَبْدُ اللّٰہِ: سَأَلْتُ أَبِی مَا الْإِشْرَافُ؟ قَالَ: تَقُولُ فِی نَفْسِکَ سَیَبْعَثُ اِلَیَّ فُلَانٌ، سَیَصِلُنِیْ فُلَانٌ۔ (مسند احمد: ۲۰۹۲۵)

۔ (دوسری سند) رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اللہ تعالی جس کو بن مانگے رزق عطا کر دے، اس کو چاہیے کہ وہ اس کو قبول کر لے۔ عبد اللہ کہتے ہیں: میں نے اپنے باپ امام احمد سے سوال کیا: اشراف سے کیا مراد ہے؟ انھو ں نے کہا: تیرا اپنے دل میںیہ کہنا کہ فلاں آدمی میری طرف کوئی چیز بھیجے گا، فلاں آدمی (مجھے کوئی چیز دے کر) میرے ساتھ صلہ رحمی کا ثبوت دے گا۔
Haidth Number: 6254
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۲۵۴) تخریج: صحیح لغیرہ (انظر: ۲۰۶۴۹)

Wazahat

Not Available