Blog
Books
Search Hadith

رسول اللہa کا ہدیہ قبول کرنا، اگرچہ وہ حقیر سا ہو اور صدقہ قبول نہ کرنا، اگرچہ وہ قیمتی ہو

۔ (۶۲۶۵)۔ عَنْ اَنَسٍ اَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اُتِیَ بِلَحْمٍ فَقِیْلَ لَہٗ: اِنَّہٗقَدْتُصُدِّقَبِہٖعَلٰی بَرِیْرَۃَ، فَقَالَ: ((ھُوَ لَھَا صَدَقَۃٌ وَھُوَ لَنَا ھَدِیَّۃٌ۔)) (مسند احمد: ۱۳۹۶۴)

۔ سیدنا انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس گوشت لایا گیا اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے کہا گیا کہ یہ تو بریرہ پر صدقہ کیا گیا ہے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: یہ اس کے لیے صدقہ ہے اور ہمارے لیے ہدیہ ہے۔
Haidth Number: 6265
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۲۶۵) تخریج: أخرجہ البخاری: ۲۵۷۷، ومسلم: ۱۰۷۴ (انظر: ۱۳۹۲۲)

Wazahat

فوائد:… جب سیدہ بریرہc پر صدقہ کیا جاتا اور وہ اس کی مالک بن جاتی تو اس کا حکم بدل جاتا تھا، بعض لوگوں کو دیکھا گیا ہے کہ وہ صدقہ و خیرات وصول کرنے والے لوگوں کی ضیافتیا تحفے کو قبول کرنے میں عار محسوس کرتے ہیں،یہ ان لوگوں کی غلطی ہے۔ جب صدقہ و زکوۃ لینے والا صدقہ لے لیتا ہے تو اس کا حکم بدل جاتا ہے اور وہ اس کے ہاتھ میں صدقہ نہیں رہتا، دیکھیں حدیث نمبر (۶۲۶۷)۔