Blog
Books
Search Hadith

والد کے علاوہ سب کے لیے ہبہ کی ہوئی چیز کو واپس لینے کی ممانعت کا بیان

۔ (۶۲۹۲)۔ وعَنْہُ أَیْضًا اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((اَلْعَائِدُ فِیْ ھِبَتِہِ کَالْعَائِدِ فِیْ قَیْئِہِ۔)) قَالَ قَتَادَۃُ: وَلَا أَعْلَمُ الْقَیْئَ اِلَّا حَرَامًا۔ (مسند احمد: ۲۶۴۶)

۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ہبہ کی ہوئی چیز کو لوٹانے والا اس آدمی کی طرح ہے، جو اپنی قے کو چاٹنا شروع کر دیتا ہے۔ امام قتادہ نے کہا: میرا تو یہی خیال ہے کہ قے حرام ہے۔
Haidth Number: 6292
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۲۹۲) تخریج: أخرجہ البخاری: ۲۶۲۱، ومسلم: ۱۶۲۲۲ (انظر: ۲۶۴۶)

Wazahat

فوائد:… کوئی ایسی دلیل نہیں ہے جو قے کی حرمت یا نجاست پر دلالت کرتی ہو، دراصل سلیم الفطرت انسان کی طبیعت کو دیکھ کر بات کہی جا رہی ہے۔ یہ بات تو ٹھیک ہے کہ قے کی حرمت و نجاست کی کوئی دلیل نہیں، لیکن تحفہ دے کر واپس لینا حرام ہے جیسا کہ حدیث۶۲۹۰ سے واضح ہے۔