Blog
Books
Search Hadith

والد کے علاوہ سب کے لیے ہبہ کی ہوئی چیز کو واپس لینے کی ممانعت کا بیان

۔ (۶۲۹۶)۔ عَنْ أَبِیْ ھُرَیْرَۃَ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((مَثَلُ الَّذِیْیَعُوْدُ فِیْ عَطِیَّتِہِ کَمَثَلِ الْکَلْبِ یَاْکُلُ حَتّٰی اِذَا شَبِعَ قَائَ ثُمَّ عَادَ فِیْ قَیْئِہِ فَأَکَلَہُ۔)) (مسند احمد: ۷۵۱۶)

۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اس شخص کی مثال جو اپنا عطیہ لوٹا لیتا ہے، اس کتے کی مانند ہے، جو کھاتا رہتا ہے، یہاں تک کہ جب سیر ہو جاتا ہے تو قے کر دیتا ہے اور پھر اپنی قے کو چاٹنا شروع کر دیتا ہے۔
Haidth Number: 6296
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۲۹۶) تخریج: حدیث صحیح۔ أخرجہ ابن ماجہ: ۲۳۸۴(انظر: ۷۵۲۴)

Wazahat

فوائد:… مذکورہ بالا تمام احادیث کا تقاضا یہ ہے کہ عطیے میں دی ہوئی چیز واپس نہیں لی جا سکتی، کیونکہ اس کی مثال بری ہے اور حدیث نمبر (۶۲۸۹) میںیہ بات گزر چکی ہے کہ آپa نے فرمایا: ((لَیْسَ لَنَا مَثَلُ السَّوْئِ۔))… ’’ہمارے لیے بری مثال نہیں ہے۔‘‘ البتہ اس موضوع سے متعلقہ درج ذیل حدیث قابل توجہ ہے۔