Blog
Books
Search Hadith

عمری اور رقبی کے جائز ہونے کا بیان

۔ (۶۳۰۱)۔ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ عَنْ اَبِیْہِ عَنْ جَدِّہِ أَنَّ رَجُلًا قَالَ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! اِنِّیْ أَعْطَیْتُ أُمِّیْ حَدِیْقَۃً حَیَاتَہَا وَأُمُّہَا مَاتَتْ فَلَمْ تَتْرُکْ وَارِثًا غَیْرِیْ، فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((وَجَبَتْ صَدَقَتُکَ وَ رَجَعَتْ اِلَیْکَ حَدِیْقَتُکَ۔)) (مسند احمد: ۶۷۳۱)

۔ سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاص ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں اپنی ماں کو ان کی زندگی بھر کے لئے باغ دے دیا تھا، اب وہ فوت ہو گئی ہیں اور اس نے میرے سوا کوئی وارث بھی نہیں چھوڑا، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تیرا صدقہ بھی ثابت ہو گیا ہے اور تیرا باغ بھی تجھے وراثت میں واپس مل گیا ہے۔
Haidth Number: 6301
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۳۰۱) تخریج: اسنادہ حسن۔ أخرجہ ابن ماجہ: ۲۳۹۵(انظر: ۶۷۳۱)

Wazahat

فوائد:… ان احادیث سے معلوم ہوا کہ جو چیز کسی کو بطورِ رقبییا عمری دی جاتی ہے، وہ مستقل طور پر اسی کی ہو جاتی ہے۔