Blog
Books
Search Hadith

عمریٰ اور رقبیٰ کی ممانعت کا بیان

۔ (۶۳۰۲)۔ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: نَہٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم عَنِ الرُّقْبٰی وَقَالَ: ((مَنْ أُرْقِبَ فَہُوَ لَہُ۔)) (مسند احمد: ۴۸۰۱)

۔ سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے رقبی سے منع کیا اور فرمایا: جو چیز جس کو بطور رقبیٰ دی جائے گی، وہ اسی کی ہو جائے گی۔
Haidth Number: 6302
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۳۰۲) تخریج: صحیح لغیرہ۔ أخرجہ النسائی: ۶/ ۲۷۴ (انظر: ۴۸۰۱)

Wazahat

فوائد:… یہ نہی حرمت کے لیے نہیں، بلکہ ارشاد اور رہنمائی کے لیے ہے، یعنی آپ aیہ فرمانا چاہتے ہیں کہ یہ کوئی مصلحت نہیں ہے کہ تم اپنے گھراور مال بطورِ رقبی دے دو، ہاں اگر اسی طرح ہی دینے ہیں تو جان لو کہ بطورِ رقبی دی ہوئی چیز واپس نہیں آئے گی اور مستقل طور پر تمہاری ملکیت سے نکل جائے گی۔