Blog
Books
Search Hadith

مسجدیا کنویں کو وقف کرنے اوراللہ تعالی پر اس کے اجر کا ثابت ہونے کا بیان، نیز وقف کرنے والے کا ان اشیاء میں وہی حصہ ہو گا، جو عام مسلمان کا ہوگا

۔ (۶۳۱۷)۔ عَنْ ثُمَامَۃَ بْنِ حَزْنِ نِ الْقُشَیْرِیِّ قَالَ: شَھِدْتُّ الدَّارَ یَوْمَ عُثْمَانَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ فَطَلَعَ عَلَیْہِمْ اِطْلَاعَۃً فَقَالَ: ادْعُوْا لِیْ صَاحِبَیْکُمُ اللَّذَیْنِ اَلَّبَاکُمْ عَلَیَّّ فَدُعِیَا لَہُ، فقَالَ: نَشَدْتُّکُمَا اللّٰہَ أَتَعْلَمَانِ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم لَمَّا قَدِمَ الْمَدِیْنَۃَ ضَاقَ الْمَسْجِدُ بِأَھْلِہِ فَقَالَ: ((مَنْ یَشْتَرِیْ ھٰذِہِ الْبُقْعَۃَ مِنْ خَالِصِ مَالِہِ فَیَکُوْنُ فِیْہَا کَالْمُسْلِمِیْنَ وَلَہُ خَیْرٌ مِنْہَا فِیْ الْجَنَّۃِ۔)) فَاشْتَرَیْتُہَا مِنْ خَالِصِ مَالِیْ فَجَعَلْتُہَا بَیْنَ الْمُسْلِمِیْنِ وَأَنْتُمْ تَمْنَعُوْنِیْ أَنْ أُصَلِّیَ فِیْہَا رَکْعَتَیْنِ، ثُمَّ قَالَ: أَنْشُدُکُمُ اللّٰہَ أَتَعْلَمُوْنَ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم لَمَّا قَدِمَ الْمَدِیْنَۃَ لَمْ یَکُنْ فِیْہَا بِئْرٌ یُسْتَعْذَبُ مِنْہُ اِلَّا رُوْمَۃَ، فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((مَنْ یَشْتَرِیْہَا مِنْ خَالِصِ مَالِہِ فَیَکُوْنُ دَلْوُہُ فِیْہَا کَدُلِیِّ الْمُسْلِمِیْنَ وَلَہُ خَیْرٌ مِنْہَا فِیْ الْجَنَّۃِ؟)) فَاشْتَرَیْتُہَا مِنْ خَالِصِ مَالِیْ فَأَنْتُمْ تَمْنَعُوْنِیْ اَنْ أَشْرَبَ مِنْہَا، ثُمَّ قَالَ: ھَلْ تَعْلَمُوْنَ أَنِّیْ صَاحِبُ جَیْشِ الْعُسْرَۃِ؟ قَالُوْا: اَللّٰہُمَّ نَعَمْ۔ (مسند احمد: ۵۵۵)

۔ ثمامہ بن حزن قشیری کہتے ہیں: جس دن سیدنا عثمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو آزمائش میں مبتلا کیا گیا، میں اس دن موجود تھا، وہ محاصرہ کرنے والوں پر جھانکے اور کہا: میرے پاس ان دو آدمیوں کو بلا کر لائو، جنہوں نے تمہیں میرے خلاف ابھارا ہے، (ان کی مراد محمد بن ابی بکر اور محمد بن ابی حذیفہ تھی،) چنانچہ انہیں بلایا گیا، سیدنا عثمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے ان سے کہا: میں تمہیں اللہ کا واسطہ دے کر سوال کرتا ہوں کہ کیا تم کو معلوم ہے کہ جب رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مدینہ منورہ میں تشریف لائے تومسجد میں نمازیوں کی گنجائش نہ رہی۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: کون ہے جو اپنے خالص مال میں سے یہ زمین خریدے گا اور پھر وہ عام مسلمانوں کی طرح رہے گا، تو اس کے لیے اس کے عوض لیکن اس سے بہتر گھر جنت میں ہو گا۔ پس میں نے وہ جگہ اپنے خالص مال سے خریدی اور اس کو مسلمانوں کے لیے وقف کر دیا، لیکن آج تم مجھے اس میں دورکعت نمازپڑھنے سے روک رہے ہو۔پھر سیدنا عثمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: میں تمہیں اللہ کا واسطہ دے کر پوچھتا ہوں کہ کیا تم جانتے ہو کہ جب رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مدینہ منورہ تشریف لائے تو اس میں بئر رومہ کے سوا میٹھے پانی والا کوئی کنواں نہیں تھا، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جو آدمی اپنے خالص مال سے یہ کنواں خریدے گا اور پھر اس میں دوسروں مسلمانوں کے ڈولوں کی طرح ڈول ڈالے گا، تو اس کے لیے اس سے بہتر چیز جنت میں ہوگی۔ پھر کہا: کیا تم جانتے ہو تنگی والے لشکر یعنی غزوئہ تبوک کو تیار کرنے والا میں ہی تھا؟ انھوں نے کہا: جی ہاں۔
Haidth Number: 6317
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۳۱۷) تخریج: اسنادہ حسن۔ أخرجہ الترمذی: ۳۷۰۳، والنسائی: ۶/ ۲۳۵ (انظر: ۵۵۵)

Wazahat

فوائد:… یہ کتنی خوبصورت بات ہے کہ مسجد نبوی کی توسیع اور بئر رومہ میں سیدنا عثمان b کا وہی حق تھا، جو دوسرے عام مسلمان کا تھا، جبکہ زمین اور کنویں کو خریدنے کے لیے سرمایہ خرچ کرنے والے سیدنا عثمان b تھے۔ ہاں ہاں جب صرف اللہ تعالی سے اجر لینے کا اور خدمت ِ اسلام کا ارادہ ہو تو ایسی خوبصورت باتیں سننے کو مل جاتی ہیں، لیکن اب جبکہ … …، اللہ کی قسم! سمجھ نہیں آ رہی کہ کیسے اظہار ما فی الضمیر کیا جائے، اب مسجد میں ایک کرسی رکھنے والا جب تک اس پر اپنا نام نہ لکھوا لے، اس کی تسلی نہیں ہوتی، ایک ہزار روپے کی رسیدکٹوانے والے کو خصوصی پروٹوکول نہ دیا جائے یا سٹیج پر جگہ نہ دی جائے تو جناب کے نخرے…، صدقہ وصول کرنے والے صدقہ کرنے والوں کی ہنسیوں کو ترستے رہتے ہیں، مساجد و مدارس کے منتظمین کی توجہ عمارتوں کی خوبصورتی اور فنڈز دینے والوں کی رضامندی کے حصول پر مرکوز ہو کر رہ گئی ہے، کسی مسجد میں شرعی اصولوں کے مطابق سب سے بڑا عہدہ مسجد کے خادم، امام اور خطیب کا ہوتاہے، لیکن اب ان عظیم لوگوں کو تنخواہ دار طبقے کے علاوہ کچھ نہیں سمجھا جا رہا، مسجد کے ہر نمازی کو اپنے امام اور خطیب پر اعتراض کرنے کا پورا حق حاصل ہوتا ہے اور پھر سنجیدگی کے ساتھ اس کے اعتراض کا جائزہ بھی لیا جاتا ہے، اب یہ سرے سے کوئی امتیاز ہی نہ رہا کہ فلاں مسجد کے خطیبیا امام میں نیکی کا پہلو غالب ہے۔ یہ اس دور کی مذموم صفات ہیں، جس میں مادیت پرستی اور ظاہر پرستی کا غلبہ ہو اور حقیقت ِ حال کو مخفی رکھا جاتا ہو اور تزکیہ و طہارت کا فقدان ہو۔ گزارش ہے کہ رسول اللہa نے مسجد ِ نبوی کی توسیع اور بئر رومہ کی خریداری کے بارے میں جو الفاظ ارشاد فرمائے اور سیدنا عثمانb جس انداز میں ان کا مصداق بنے، ان پر غور کیا جائے اور اپنے نیکیوں کے صلے کو آخرت تک مؤخر کر دیا جائے۔