Blog
Books
Search Hadith

وصیت کرنے پر رغبت دلانے، اس میںظلم کرنے کی ممانعت اور زندگی میں ہی اس کا اہتمام کرلینے کی فضیلت کا بیان

۔ (۶۳۲۲)۔ عَنْ اَبِیْ حَبِیْبَۃَ الطَّائِیِّ قَالَ: أَوْصٰی اِلَیَّ اَخِیْ بِطَائِفَۃٍ مِنْ مَالِہِ قَالَ: فَلَقِیْتُ أَبَا الدَّرْدَائِ فَقُلْتُ: اِنَّ أَخِیْ أَوْصَانِیْ بِطَائِفَۃٍ مِنْ مَالِہِ فَأَیْنَ أَضَعُہُ؟ أَفِیْ الْفُقَرَائِ أَوْ فِی الْمُجَاہِدِیْنَ أَوْ فِی الْمَسَاکِیْنِ؟ قَالَ: أَمَّا أَنَا فَلَوْ کُنْتُ لَمْ أَعْدِلْ بِالْمُجَاھِدِیْنَ، سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((مَثَلُ الَّذِیْیُعْتِقُ عِنْدَ الْمَوْتِ (وَفِیْ لَفْظٍ: مَثَلُ الَّذِیْیُعْتِقُ أَوْ یَتَصَدَّقُ عِنْدَ مَوْتِہِ) مَثَلُ الَّذِیْیُہْدِیْ اِذَا شَبِعَ)) زَادَ فِیْ رِوَایَۃٍ: قَالَ اَبُوْ حَبِیْبَۃَ: فَأَصَابَنِیْ مِنْ ذٰلِکَ شَیْئٌ۔ (مسند احمد:۲۲۰۶۲)

۔ ابو حبیبہ طائی سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میرے بھائی نے کچھ مال صدقہ کرنے کی وصیت کی، میں نے سیدنا ابو درداء ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے ملاقات کی اور ان سے دریافت کیا کہ میرے بھائی نے مجھے کچھ مال کا صدقہ کرنے کی وصیت کی تھی، اب میں وہ کس کو دوں، فقیروں کو یا مجاہدوں پر یا مسکینوں کو؟ سیدنا ابو درداء ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: اگر یہ مال میرا ہوتا تو میں کسی کو مجاہدوں کے برابر نہ قرار دیتا۔ میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: جو شخص موت کے قریب جا کر غلام آزاد کرتا ہے یا صدقہ کرتا ہے، تو وہ اس شخص کی طرح ہے جو پہلے خود سیر ہو تا ہے اور پھر دوسروںکو دیتا ہے۔ ابو حبیبہ نے کہا: مجھے بھی اس مال میں سے کچھ ملا تھا۔
Haidth Number: 6322
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۳۲۲) تخریج: اسنادہ ضعیف لجھالۃ ابی حبیبۃ الطائی۔ أخرجہ ابوداود: ۳۹۶۸، والترمذی: ۲۱۲۳، والنسائی: ۶/۲۳۸ (انظر: ۲۱۷۱۹)

Wazahat

فوائد:… موت کے قریبیعنی موت کی علامتیں ظاہر ہونے سے قبل بھی صدقہ کرنا درست ہے، البتہ پسندیدہ قانون وہی ہے جو حدیث نمبر (۶۳۲۰)میں گزر چکا ہے۔