Blog
Books
Search Hadith

بیمار آدمی کا ایک تہائی مال یا اس سے کم سے صدقات و خیرات کرنے کے جواز اور اس سے زیادہ کرنے کی ممانعت کا بیان

۔ (۶۳۲۵)۔ عَنْ اَبِیْ عَبْدِالرَّحْمٰنِ السُّلَمِیِّ قَالَ: قَالَ سَعْدٌ: فِیَّ سَنَّ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم الثُّلُثَ، أَتَانِیْیَعُوْدُنِیْ قَالَ: فَقَالَ لِیْ: ((أَوْصَیْتَ؟)) قَالَ: قُلْتُ: نَعَمْ، جَعَلْتُ مَالِیْ کُلَّہُ فِی الْفُقُرَائِ وَالْمَسَاکِیْنِ وَابْنِ السَّبِیْلِ، قَالَ: ((لَا تَفْعَلْ۔)) قُلْتُ: إِنَّ وَرَثَتِیْ أَغْنِیَائُ قُلْتُ: الثُّلُثَیْنِ؟ قَالَ: ((لا۔)) قُلْتُ: فَالشَّطْرُ؟ قَالَ: ((لَا۔))، قُلْتُ: الثُّلُثُ؟ قَالَ: ((الثُّلُثُ، وَالثُّلُثُ کَثِیْرٌ۔)) (مسند احمد: ۱۵۰۱)

۔ ابو عبد الرحمن سلمی سے مروی ہے کہ سیدنا سعد ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: مال کے تیسرے حصے سے وصیت کا طریقہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھ سے جاری فرمایا تھا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم تیمار داری کے لئے میرے پاس تشریف لائے اور فرمایا: تو نے وصیت کی ہے؟ میں نے عرض کی: جی کی ہے اورسارا مال فقیروں، مسکینوں اور مسافروں کے لیے مقرر کر دیا ہے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اس طرح نہ کر۔ میں نے کہا: میرے سارے وارث مال دار ہیں، تو پھر دو تہائی مال کی کر دوں؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: نہیں۔ میں نے کہا: نصف مال کی کر دوں؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: نہیں۔ میں نے کہا: ایک تہائی مال کی وصیت کر دوں؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ہاں، ایک تہائی کی کر سکتے ہیں، لیکنیہ بھی زیادہ ہے۔
Haidth Number: 6325
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۳۲۵) تخریج: انظر الحدیث السابق

Wazahat

Not Available