Blog
Books
Search Hadith

میراث کے موانع کا بیان

۔ (۶۳۳۷)۔ عَنْ اُسَامَۃَ بْنِ زَیْدٍ أَنَّہُ قَالَ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! أَیْنَ تَنْزِلُ غَدًا إِنْ شَائَ اللّٰہُ؟ وَذٰلِکَ زَمَنَ الْفَتْحِ، فَقَالَ: ((ھَلْ تَرَکَ لَنَا عَقِیْلٌ مِنْ مَنْزِلٍ۔)) ثُمَّ قَالَ: ((لَایَرِثُ الْکَافِرُ الْمُؤْمِنَ وَلَا الْمُؤْمِنُ الْکَافِرَ۔)) وَفِیْ لَفْظٍ: ((اَلْمُسْلِمُ۔)) بَدْلَ الْمُؤْمِنِ۔ (مسند احمد: ۲۲۰۹۵)

۔ سیدنا اسامہ بن زید ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! اگر اللہ تعالی نے چاہا تو آپ کل مکہ میں کہاں اتریں گے؟ یہ فتح مکہ کے زمانے کی بات تھی، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: کیا عقیل نے ہمارے لئے کوئی جگہ چھوڑی ہے۔ پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: کافر مؤمن کا اورمؤمن کافر کا وارث نہیں بن سکتا۔
Haidth Number: 6337
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۳۳۷) تخریج: أخرجہ البخاری: ۴۲۸۲، ۴۲۸۳، ومسلم: ۱۳۵۱(انظر: ۲۱۷۵۲)

Wazahat

فوائد:… جب ابو طالب فوت ہوا تو اس کے دو بیٹے مسلمان ہونے کی وجہ سے اس کے ترکہ سے محروم رہے، ایک سیدنا علیb اور دوسرے سیدنا جعفر b اور اس کے دو بیٹے عقیل اور طالب اس کے ساتھ کفر پر قائم تھے، سو سارا ترکہ ان دونوں میں تقسیم کر دیا گیا، پھر جب غزوۂ بدر میں طالب مارا گیا تو عقیل ساری جائداد کا وارث بن گیا اور پھر اس کو بیچ دیا، بعد میں سیدنا عقیلb مسلمان ہو گئے تھے۔ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ کوئی کافر مسلمان کا اور کوئی مسلمان کافر کا وارث نہیں بن سکتا، کل موانع ارث تین ہیں: کفر، غلامی، قتل ۔