Blog
Books
Search Hadith

میراث کے موانع کا بیان

۔ (۶۳۳۸)۔ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعْیَبٍ عَنْ اَبِیْہِ عَنْ جَدِّہِ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((لَا یَتَوَارَثُ أَھْلُ مِلَّتَیْنِ شَتّٰی۔)) (مسند احمد: ۶۶۶۴)

۔ سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاص ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: دو مختلف دینوں والے آپس میں ایک دوسرے کے وارث نہیں بنیںگے۔
Haidth Number: 6338
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۳۳۸) تخریج: حسن لغیرہ۔ أخرجہ ابوداود: ۲۹۱۱، وابن ماجہ: ۲۷۳۱(انظر: ۶۶۶۴)

Wazahat

فوائد:… امام عظیم آبادی نے کہا: جمہور اہل علم کے نزدیک دو دینوں سے مراد اسلام اور کفر ہیں، اس طرح یہ حدیث سابق حدیث کے ہم معنی ہے، مختلف کفریہ ادیان والوں کا ایک دوسرے کا وارث بننا ثابت ہے، صرف امام اوزاعی اس حدیث کے عموم کے قائل ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ یہودی عیسائی کا اور عیسائییہودی کا وارث نہیں بنے گا، اسی طرح باقی ادیان والوں کی صورتحال ہو گی۔ (عون المعبود: ۲/ ۱۳۱۴)