Blog
Books
Search Hadith

اصحاب الفروض سے ابتداء کرنے اور ان سے بچ جانے والی میراث کو عصبہ میں تقسیم کرنے کا بیان

۔ (۶۳۵۲)۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((اَلْحِقُوْا الْفَرَائِضَ بِأَھْلِہَا، فَمَا بَقِیَ فَہُوَ لِأَوْلٰی رَجُلٍ ذَکَرٍ)) (مسند احمد: ۲۶۵۷)

۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: مقررہ حصے ان کے حقداروں کو دو، پھر جو بچ جائے، وہ قریبی مذکر رشتہ دار کے لیے ہو گا۔
Haidth Number: 6352
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۳۵۲) تخریج: أخرجہ البخاری: ۶۷۴۶، ومسلم: ۱۶۱۵(انظر: ۲۶۵۷)

Wazahat

فوائد:… اس حدیث میں اصحاب الفروض اور عصبہ کی ترتیب بیان کی گئی ہے، ترکہ سب سے پہلے اصحاب الفروض میں تقسیم کیا جائے گا، ان سے جو مال بچ جائے گا، وہ عصبہ میں تقسیم ہو گا۔ اصحاب الفروض وہ رشتہ دار ہیں کہ شریعت نے جن کے حصے مقرر کر دیئے ہیں،یہ کل بارہ افراد ہیں، مثلا بیٹی، بہن، ماں، بیوی، خاوند، باپ وغیرہ۔