Blog
Books
Search Hadith

اصحاب الفروض سے ابتداء کرنے اور ان سے بچ جانے والی میراث کو عصبہ میں تقسیم کرنے کا بیان

۔ (۶۳۵۵)۔ عَنْ زَیْدِ بْنِ ثَابِتٍ أَنَّہُ سُئِلَ عَنْ زَوْجٍ وَأُخْتٍ لِأُمٍّ وَأَبٍ فَاَعْطَی الزَّوْجَ النِّصْفَ، وَالْاُخْتَ النِّصْفَ، فَکُلِّمَ فِیْ ذٰلِکَ فَقَالَ: سَیِّدُنَا رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَضٰی بِذٰلِکَ۔ (مسند احمد: ۲۱۹۷۸)

۔ سیدنا زید بن ثابت ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے میت کے خاونداور حقیقی بہن کے بارے میں سوال کیا گیا، پس انھوں نے نصف خاوند کو اور نصف بہن کو دیا اور جب ان سے اس بارے میں بات کی گئی تو انھوں نے کہا: ہمارے سردار رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ایسے ہی فیصلہ کیا تھا۔
Haidth Number: 6355
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۳۵۵) تخریج: اسنادہ ضعیف لضعف ابی بکر بن عبد اللہ، ولانقطاعہ فان مکحولا وعطیۃ وضمرۃ وراشدا لم یسمع واحد منھم من زید بن ثابت (انظر: ۲۱۶۳۹)

Wazahat

فوائد:… یہ روایت تو ضعیف ہے، لیکن مسئلہ ایسے ہی ہے کہ جب کسی مسئلہ میں خاوند اور عینی بہن جمع ہو جائیں تو خاوند کو بھی نصف ملے گا اور بہن کو بھی نصف۔