Blog
Books
Search Hadith

جدّ کی وراثت کا بیان

۔ (۶۳۶۲)۔ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَیْنٍ أَنَّ رَجُلًا أَتَی النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَقَالَ: اِنَّ ابْنَ اِبْنِیْ مَاتَ فَمَالِیْ مِنْ مِیْرَاثِہِ؟ قَالَ: ((لَکَ السُّدُسُ۔)) قَالَ: ((فَلَمَّا اَدْبَرَ دَعَاہُ۔)) قَالَ: ((لَکَ سُدُسٌ آخَرُ۔)) فَلَمَّا اَدْبَرَ دَعَاہُ قَالَ: ((اِنَّ السُّدُسَ الْآخَرَ طُعْمَۃٌ۔)) (مسند احمد: ۲۰۱۵۷)

۔ سیدنا عمران بن حصین ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہا: میرا پوتا فوت ہو چکا ہے، مجھے اس کی میراث سے کیا ملے گا؟آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تیرے لئے چھٹا حصہ ہے۔ جب وہ واپس جانے کے لئے مڑا تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اسے بلا کر فرمایا: تجھے چھٹا حصہ بھی ملے گا۔ پھر جب وہ جانے لگا تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اسے بلا کر فرمایا: یہ چھٹا حصہ تیرے لیے زائد ہے، (یہ حصہ کے طور پر نہیں دیا گیا)۔
Haidth Number: 6362
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۳۶۲) تخریج: اسنادہ ضعیف، الحسن البصری لم یمسع من عمران بن حصین۔ أخرجہ ابوداود: ۲۸۹۶، والترمذی: ۲۰۹۹(انظر: ۱۹۹۱۵)

Wazahat

فوائد:… عربی زبان میں دادے اور نانے دونوںکو ’’جَدّ‘‘ کہتے ہیں، علم میراث میں’’جَدّ‘‘کی دو قسمیں ہیں: (۱)جد صحیح اور (۲) جد فاسد، صرف اول الذکر یعنی جد صحیح وارث بن سکتا ہے۔ جد صحیح:… وہ جد کہ میت کی طرف جس کی وساطت میں عورت نہ آئے۔مثلا: دادا، پڑدادا۔ جد فاسد:… وہ جد کہ میت کی طرف جس کی وساطت میں کوئی عورت آ جائے۔ مثلا نانا، دادی کا باپ۔ باپ اور جد صحیح اصحاب الفروض بھی ہیں اور عصبہ بھی،یہ پہلے اپنا مقررہ حصہ لیتے ہیں، اس کے بعد ترکہ کی کچھ مقدار ان کو بطورِ عصبہ بھی مل سکتی ہے۔ مسئلے کی صورت یہ ہے کہ سائل کا پوتا فوت ہوا ہے اور اس نے دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔ ان دو بیٹیوں کے لیے دو تہائی (۳/۲) حصہ ہے اور (سائل) دادے کے لیے چھٹا (۶/۱) حصہ ہے۔ عصبہ چونکہ اور کوئی نہیں، اس لیے دادا (سائل) باپ کی جگہ پر ہوکر عصبہ بھی بن رہا ہے اور اسے باقی (۶/۱) بھی مل جائے گا اس بعد والے چھٹے حصہ کے بارے نبی کریمa نے فرمایا کہ یہ زائد ہے یعنییہ مقرر و فرض حصے کے علاوہ عصبہ کے طور پر دیا گیا ہے۔ (عبداللہ رفیق)