Blog
Books
Search Hadith

جدّ کی وراثت کا بیان

۔ (۶۳۶۳)۔ (وَعَنْہُ اَیْضًا) أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ قَالَ: اَنْشُدُ اللّٰہَ رَجُلًا سَمِعَ مِنَ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِیْ الْجَدِّ شَیْئًا؟ فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ: شَھِدْتُّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اَعْطَاہُ الثُّلُثُ، قَالَ: مَعَ مَنْ؟ قَالَ: لَا اَدْرِیْ، قَالَ: لَا دَرَیْتَ۔ (مسند احمد: ۲۰۲۳۶)

۔ سیدناعمران بن حصین ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے یہ بھی روایت ہے کہ سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: میں اس آدمی کو اللہ تعالیٰ کا واسطہ دیتا ہوں، جس نے جدّ کی میراث کے بارے میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے کوئی حدیث سنی ہو؟ ایک آدمی نے کھڑے ہو کر کہا: جی میں نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس موجود تھا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اِس کو ایک تہائی حصہ دیا تھا، انھوں نے کہا: کن وارثوں کے ساتھ؟ اس نے کہا: یہ تو میں نہیں جانتا، آپ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: تو پھر تونے سمجھا ہی نہیں۔
Haidth Number: 6363
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۳۶۳) تخریج: اسنادہ ضعیف لضعف علی بن زید بن جدعان۔ أخرجہ الحمیدی: ۸۳۳، والنسائی فی ’’الکبری‘‘: ۶۳۳۶(انظر: ۱۹۹۹۴)

Wazahat

فوائد:… جد صحیح کا حصہ چھٹا ہے، نہ کہ ایک تہائی، البتہ یہ ممکن ہے کہ جب جد صحیح کو دو طرف سے ترکہ ملے، یعنی فرضی حصہ بھی اور بطورِ عصبہ بھی، تو اس کا مجموعی حصہ ایک تہائی بن جائے۔