Blog
Books
Search Hadith

جدّ کی وراثت کا بیان

۔ (۶۳۶۵)۔ عَنِ الْحَسَنِ اَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ سَأَلَ عَنْ فَرِیْضَۃِ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِی الْجَدِّ، فَقَامَ مَعْقِلُ بْنُ یَسَارٍ الْمُزَنِیُّ، فَقَالَ: قَضٰی فِیْہَا رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ، قَالَ: مَاذَا؟ قَالَ: السُّدُسُ، قَالَ: مَعَ مَنْ؟ قَالَ: لَا اَدْرِیْ، قَالَ: لَا دَرَیْتَ فَمَا تُغْنِیْ إِذًا۔ (مسند احمد: ۲۰۵۷۶)

۔ حسن بصری رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے وراثت سے جدّ کے فرضی حصے کے بارے میں لوگوں سے دریافت کیا، سیدنا معقل بن یسار مزنی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: اس بارے میں رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ایک فیصلہ کیا تھا۔ انھوں نے کہا: کیا؟ انھوں نے کہا: آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے چھٹا حصہ دیا تھا۔ سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: کن افراد کے ساتھ؟ انہوں نے کہا: یہ تو مجھے معلوم نہیں ہے۔ سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: تو نے مسئلہ سمجھا ہی نہیں، تجھے یہ کیا کفایت کرے گا۔
Haidth Number: 6365
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۳۶۵) تخریج: حدیث حسن۔ أخرجہ ابوداود: ۲۸۹۷، وابن ماجہ: ۲۷۲۳(انظر: ۲۰۳۱۰)

Wazahat

Not Available