Blog
Books
Search Hadith

غلام کی اور اس شخص کی میراث کا بیان جو کسی کے ہاتھ پر مسلمان ہوا ہو

۔ (۶۳۷۳)۔ عَنْ تَمِیْمِ نِ الدَّارِیِّ قَالَتْ: سَاَلْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مَا السُّنْۃُ فِی الرَّجُلِ مِنْ أَھْلِ الْکُفْرِ یُسْلِمُ عَلٰییَدِ الرَّجُلِ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ؟ قَالَ: ((ھُوَ أَوْلَی النَّاسِ بِحَیَاتِہِ وَمَوْتِہِ۔)) (مسند احمد: ۱۷۰۷۷)

۔ سیدنا تمیم داری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے پوچھا کہ کافروں میں سے ایک آدمی کسی مسلمان کے ہاتھ پر مسلمان ہوتا ہے، اس کے بارے میں کیا طریقہ ہوگا؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: یہ مسلمان دوسروں کی بہ نسبت اس کی زندگی اور موت میں اس کا سب سے زیادہ حقدار ہو گا۔
Haidth Number: 6373
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۳۷۳) تخریج: حدیث صحیح۔ أخرجہ ابوداود: ۲۹۱۸، والترمذی: ۲۱۱۲، وابن ماجہ: ۲۷۵۲ (انظر: ۱۶۹۵۳)

Wazahat

فوائد:… سعید بن منصور کی روایت میںیہ الفاظ زیادہ ہیں: ((یَرِثُہٗ وَیَعْقِلُ عَنْہُ))… ’’وہ اس کا وارث بنے گا اور اس کی طرف سے دیت ادا کرے گا۔‘‘ لیکن اس کی سند میں احوص بن حکیم راوی ضعیف الحفظ ہے، لیکن اس کے بارے میں امام البانی نے کہا: فیستشھد بہ۔ (صحیحہ: ۲۳۱۶) امام عبد اللہ بن مبارک نے کہا: دوسرے ورثاء کی عدم موجودگی میں ایسا شخص وارث بنے گا۔ امام ثوری نے کہا: یہ وارث بنے گا اور یہ دوسروں سے زیادہ حقدار ہو گا۔ (مصنف عبد الرزاق: ۶/ ۲۰، ۹/ ۳۹) یاد رہے کہ سیدنا تمیم داریb ۹؁ھمیں مسلمان ہوئے، اس لیے اس حدیث کے منسوخ ہونے کا دعوی نہیں کرنا چاہیے۔