Blog
Books
Search Hadith

کلی کرنے، ناک میں پانی چڑھانے اور اس کو جھاڑنے کا بیان

۔ (۶۴۰)۔عَنْ أَبِیْ غَطْفَانَ قَالَ: دَخَلْتُ عَلٰی ابْنِ عَبَّاسٍؓ فَوَجَدتُّہُ یَتَوَضَّأُ فَتَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ ثُمَّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اِسْتَنْثِرُوہُ ثِنْتَیْنِ (وَفِی رِوَایَۃٍ: مَرَّتَیْنِ بَالِغَتَیْنِ أَوْ ثَلَاثًا))) (مسند أحمد: ۳۲۹۶)

ابو غطفان کہتے ہیں: میں سیدنا عبد اللہ بن عباسؓ کے پاس گیا، وہ وضو کر رہے تھے، انھوں نے کلی کی اور ناک میں پانی چڑھایا اور پھر کہا: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا ہے کہ دو دفعہ ناک کو جھاڑا کرو، (ایک روایت میں ہے: دو یا تین دفعہ اچھی طرح جھاڑا کرو)۔
Haidth Number: 640
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۴۰) تخریج: اسنادہ قوی۔ أخرجہ ابوداود: ۱۴۱، وابن ماجہ: ۴۰۸(انظر: ۳۲۹۶)

Wazahat

فوائد:… الْمَضْمَضَۃ (کلی کرنا): منہ میں پانی کو حرکت دینا اَلْاِسْتِنْشَاق: سانس کی مدد سے پانی کو ناک میں چڑھانا اَلْاِسْتِنْثَار: ناک میں چڑھائے ہوئے پانی کو سانس کے پریشر سے باہر پھینکنا کئی لوگوں کو دیکھا ہے کہ وہ دورانِ وضو ناک کو سنت کے مطابق صاف نہیں کرتے۔