Blog
Books
Search Hadith

قضا اور امارت کی حرص رکھنے کی کراہت کا بیان

۔ (۶۳۹۳)۔ عَنْ بِلَالِ بْنِ اَبِیْ مُوْسٰی عَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ: أَرَادَ الْحَجَّاجُ أَنْ یَجْعَلَ ابْنَہُ عَلٰی قَضَائِ الْبَصَرَۃِ، قَالَ: فَقَالَ أَنَسٌ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((مَنْ طَلَبَ الْقَضَائَ وَاسْتَعَانَ عَلَیْہِ وُکِّلَ اِلَیْہِ، وَمَنْ لَمْ یَطْلُبْہُ وَلَمْ یَسْتَعِنْ عَلَیْہِ اَنْزَلَ اللّٰہُ مَلَکًا یَسُدِّدُہُ۔)) (مسند احمد: ۱۳۳۳۵)

۔ سیدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ کہ حجاج نے ان کے بیٹے کو بصرہ پر قاضی مقرر کرنا چاہا تو انھوں نے کہا کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس نے عہدئہ قضا طلب کیا اور دوسرے کے تعاون سے اسے حاصل کرنے کی کوشش کی تو اسے اس عہدے کے سپرد کر دیا جائے گا اور جو آدمی نہ اس کو طلب کرتا ہے اور نہ اس کے حصول کے لئے دوسروں کا تعاون لیتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے لئے فرشتہ نازل کرے گا، جو درستی کی طرف اس کی رہنمائی کرے گا۔
Haidth Number: 6393
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۳۹۳) تخریج: اسنادہ ضعیف، لضعف عبد الاعلی الثعلبی، وضعف بلال بن ابی موسی۔ أخرجہ ابوداود: ۳۵۸۷، والترمذی: ۱۳۲۳، وابن ماجہ: ۲۳۰۹(انظر: ۱۳۳۰۲)

Wazahat

Not Available