Blog
Books
Search Hadith

عورتوں کی گواہی کا بیان

۔ (۶۴۲۹)۔ عَنْ عُقْبَۃَ بْنِ الْحَارِثِ قَالَ: تَزَوَّجْتُ اِبْنَۃَ اَبِیْ إِھَابٍ، فَجَائَ تِ امْرَأَۃٌ سَوْدَائُ فَذَکَرَتْ اَنَّھَا أَرْضَعَتْنَا، فاَتَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فََقُمْتُ بَیْنَیَدَیْہِ فَکَلَّمْتُہُ فأَعْرَضَ عَنِّیْ فََقُمْتُ عَنْ یَمِیْنِہِ فَأَعْرَضَ عَنِّیْ، فَقُلْتُ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! اِنَّمَا ھِیَ سَوْدَائُ قَالَ: ((وَکَیْفَ وَقَدْ قِیْلَ۔)) (مسند احمد: ۱۹۶۴۴)

۔ سیدنا عقبہ بن حارث ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں:میں نے ابواہاب کی بیٹی سے شادی کی، لیکن ہوا یوں کہ ایک سیاہ فام عورت آئی اور اس نے کہا کہ اس نے ہم (میاں بیوی) کو دودھ پلایا ہے، یہ سن کر میں رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس حاضر ہوا اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے سامنے کھڑے ہو کر اپنی بات بتلائی، لیکن آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھ سے اعراض کیا، پھر میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی دائیں جانب آگیا، اور یہی بات کہی، لیکن آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے پھر مجھ سے اعراض کیا۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! وہ سیاہ فام عام سی عورت ہے، (اس کا کیا اعتبار ہے؟) آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اب تم کیسے اکٹھے رہ سکتے ہو، جبکہ یہ بات کہی جا چکی ہے۔
Haidth Number: 6429
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۴۲۹) تخریج: أخرجہ البخاری: ۸۸، ۲۰۵۲، ۲۶۴۰، ۲۶۶۰ (انظر: ۱۹۴۲۴)

Wazahat

فوائد:… عورت کے خاص مسائل میں اس اکیلی کی گواہی قبول کی جائے گی، مثلا: حمل، حیض اور رضاعت وغیرہ۔ مسلمانوں کے دوسرے معاملات میں اگر دو مرد گواہ نہ مل رہے ہوں تو ایک مرد کے ساتھ دو عورتوں کی گواہی قبول کی جائے گی،یعنی دو عورتیں، ایک مرد کے قائم مقام ہیں، جیسا کہ اللہ تعالی نے فرمایا: {وَاسْتَشْھِدُوْا شَہِیْدَیْنِ مِنْ رِّجَالِکُمْ فَاِنْ لَّمْ یَکُوْنَا رَجُلَیْنِ فَرَجُلٌ وَّامْرَاَتٰنِ مِمَّنْ تَرْضَوْنَ مِنَ الشُّھَدَائِ اَنْ تَضِلَّ اِحْدٰھُمَا فَتُذَکِّرَ اِحْدَاھُمَا الْاُخْرٰی}… ’’اور اپنے میں سے دو مرد گواہ رکھ لو، اگر دو مرد نہ ہوں تو ایک مرد اور دو عورتیں جنہیں تم گواہوں میں سے پسند کر لو، تاکہ ایک عورت کی بھول چوک کو دوسرییاد دلا دے۔‘‘ (سورۂ بقرہ: ۲۸۲)