Blog
Books
Search Hadith

گواہی دینے والے کو لوگوں کے ڈر کی وجہ سے حق چھپانے سے ممانعت کا بیان اور (بغیر مطالبے کے) ثواب حاصل کرنے کے لیے شہادت دینے والے کی گواہی کا بیان

۔ (۶۴۳۰)۔ عَنْ اَبِیْ نَضْرَۃَ عَنْ اَبِیْ سَعِیْدٍ الْخُدْرِیِّ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((لَا یَمْنَعَنَّ اَحَدَکُمْ ھَیْبَۃُ النَّاسِ اَنْ یَقُوْلَ فِیْ حَقٍّ (وَفِیْ لَفْظٍ: أَنْ یَتَکَلَّمَ بِالْحَقِّ) اِذَا رَآہُ أَوْ شَہِدَہُ أَوْ سَمِعَہٗ۔)) قَالَاَبُوْسَعِیْدٍ: وَدِدْتُّ اَنَّیْ لَمْ أَسْمَعْہُ۔ (مسند احمد: ۱۱۰۳۰)

۔ سیدنا ابو سعید خدری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب کوئی آدمی حق کو دیکھ لے یا اس پر موجود ہو یا اس کو سن لے تو لوگوں کی ہیبت اس کو اس چیز سے نہ روکنے پائے کہ وہ حق بات بیان کرے۔ ابو سعید نے کہا: میں چاہتا ہوں کہ میں نے یہ حدیث نہ سنی ہوتی۔
Haidth Number: 6430
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۴۳۰) اسنادہ صحیح علی شرط مسلم۔ أخرجہ الترمذی: ۲۱۹۱، و ابن ماجہ: ۴۰۰۷(انظر: ۱۱۰۱۷)

Wazahat

فوائد:… ابو سعیدیہ کہنا چاہتے ہیں کہ اس حدیث پر عمل کرنا بہت مشکل کام ہے، اس لیے اگر ان کو اس حدیث کا علم نہ ہوتا تو بہتر تھا۔