Blog
Books
Search Hadith

جھوٹی گواہی کی قباحت کا بیان

۔ (۶۴۳۷)۔ عَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ: ذَکَرَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم الْکَبَائِرَ أَوْ سُئِلَ عَنْ الْکَبَائِر فَقَالَ: ((اَلشِّرْکُ بِاللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ، وَقَتْلُ النَّفْسِ وَ عُقُوْقُ الْوَالِدَیْنِ۔)) وَقَالَ: ((اَلَا أُنَبِّئُکُمْ بِأَکْبَرِ الْکَبَائِرِ؟)) قَالَ: ((قَوْلُ الزُّوْرِ۔))أَوْ قَالَ: ((شَھَادَۃُ الزُّوْرِ۔)) قَالَ شُعْبَۃُ: أَکْبَرُ ظَنِّیْ أَنَّہُ قَالَ: ((شَھَادَۃُ الزُّوْرِ۔))۔ (مسند احمد: ۱۲۳۶۱)

۔ سیدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے خود کبیرہ گناہوں کاذکر کیایا کسی نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے پوچھا، بہرحال آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اللہ تعالی کے ساتھ شرک کرنا، کسی جان کو قتل کرنا اور والدین کی نافرمانی کرنا۔ پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: کیا میں تمہیں سب سے بڑے گناہ سے آگاہ نہ کر دوں اور وہ ہے جھوٹی بات کرنا یا جھوٹی گواہی دینا۔ امام شعبہ کہتے ہیں: میرا زیادہ خیالیہی ہے کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے جھوٹی گواہی کی بات کی تھی۔
Haidth Number: 6437
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۴۳۷) تخریج: أخرجہ البخاری: ۵۹۷۷، ومسلم: ۸۸(انظر: ۱۲۳۳۶)

Wazahat

Not Available