Blog
Books
Search Hadith

مؤمن کے قتل پر سخت وعید اور سختی کا بیان

۔ (۶۴۴۰) عَنْ شَقِیْقٍ قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللّٰہِ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((أَوَّلُ مَا یُقْضٰی بَیْنَ النَّاسِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ فِی الدِّمَائِ۔)) (مسند احمد: ۳۶۷۴)

۔ سیدنا عبد اللہ بن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: روز قیامت لوگوں کے درمیان سب سے پہلے جو فیصلہ کیا جائے گا، وہ خونوںکے بارے میں ہوگا۔
Haidth Number: 6440
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۴۴۰) تخریج: أخرجہ البخاری: ۶۵۳۳، ۶۸۶۴، ومسلم: ۱۶۷۸(انظر: ۳۶۷۴)

Wazahat

فوائد:… حقوق اللہ میں سب سے پہلے نماز کا اور حقوق العباد میں سب سے پہلے خون کا محاسبہ کیا جائے گا اور جب اللہ تعالیٰ اپنے بندے کے سامنے اس پر کئے گئے احسانات کا تذکرہ کرے گا تو سب سے پہلے صحت اور ٹھنڈے پانی کے بارے میں محاسبہ ہو گا،جیسا کہ درج ذیل حدیث سے ثابت ہوتا ہے۔ حضرت ابوہریرۃb سے روایت ہے کہ رسول اللہ aنے فرمایا: ((اِنَّ اَوَّلَ مَا یُحَاسَبُ بِہِ الْعَبْدُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ اَنْ یُّقَالَ لَہٗ: اَلَمْاُصِحَّلَکَجِسْمَکَ،وَاُرْوِکَمِنَالْمَائِالْبَارِدِ؟))…’’روزِقیامت بندے کا سب سے پہلے محاسبہ یوں ہو گا کہ اسے کہا جائے گا: کیا میں نے تیرے جسم کو تندرست نہیں کیا تھا، کیا میں نے تجھے ٹھنڈے پانی سے سیراب نہیں کیا تھا۔‘‘ (ترمذی: ۲/ ۲۴۰،صحیحہ: ۵۳۹)