Blog
Books
Search Hadith

کلی کرنے، ناک میں پانی چڑھانے اور اس کو جھاڑنے کا بیان

۔ (۶۴۵)۔وَعَنْہُ أَیْضًا أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((اِذَا تَوَضَّأَ أَحَدُکُمْ فَلْیَسْتَنْثِرْ، فَاِنَّ الشَّیْطَانَ یَبِیْتُ عَلٰی خَیَاشِیمِہِ۔)) (مسند أحمد: ۸۶۰۷)

سیدنا ابوہریرہؓ سے یہ بھی مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی آدمی وضو کرے تو وہ ناک کو جھاڑے، کیونکہ شیطان اس کے ناک کے نتھنوں یا جڑوں میں رات گزارتاہے۔
Haidth Number: 645
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۴۵)تخریج:أخرجہ البخاری: ۳۲۹۵، ومسلم: ۲۳۸ (انظر: ۸۶۲۲)

Wazahat

فوائد:… صحیح بخاری کی روایت کے الفاظ یہ ہیں: ((اِذَا اسْتَیْقَظَ اَحَدُکُمْ مِنْ مَنَامِہٖ فَتَوَضَّأَ فَلْیَسْتَنْثِرْ ثَلَاثًا فَاِنَّ الشَّیْطَانَ یَبِیْتُ عَلٰی خَیْشُوْمِہٖ۔)) … جب کوئی آدمی نیند سے بیدار ہو اور وضو کرے تو تین دفعہ ناک کو جھاڑے، کیونکہ شیطان اس کے ناک کے نتھنے یا جڑ میں رات گزارتا ہے۔ لہٰذا تین دفعہ ناک جھاڑنے کا مخصوص حکم اس وضو سے متعلقہ ہے، جو رات کو سونے کے بعد کیا جائے۔