Blog
Books
Search Hadith

مؤمن کے قتل پر سخت وعید اور سختی کا بیان

۔ (۶۴۵۱) عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((لَا تُقْتَلُ نَفْسٌ ظُلْمًا اِلَّا کَانَ عَلَی ابْنِ آدَمَ الْأَوَّلِ کِفْلٌ مِنْ دِمِہَا لِأَنَّہُ کَانَ أَوَّلَ مَنْ سَنَّ الْقَتْلَ۔)) (مسند احمد: ۳۶۳۰)

۔ سیدنا عبد اللہ بن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس نفس کو بھی ظلماً قتل کیا جاتا ہے، اس کے ناحق خون کا حصہ آدم علیہ السلام کے پہلے بیٹے پر بھی ہوتا ہے، کیونکہ وہ پہلا شخص ہے، جس نے سب سے پہلے نا حق قتل کا طریقہ جاری کیا۔
Haidth Number: 6451
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۴۵۱) تخریج: أخرجہ البخاری: ۳۳۳۵، ۷۳۲۱، ومسلم: ۱۶۷۷(انظر: ۳۶۳۰)

Wazahat

فوائد:… سورۂ مائدہ میں ہابیل اور قابیل کا واقعہ بیان کیا گیا ہے، قابیل وہ پہلا شخص ہے، جس نے سب سے پہلے ناحق قتل کیا، چونکہ اس نے اس جرم کا آغاز کیا، اس لیے اس قسم کے ہر مجرم کی وجہ سے قابیل بھی گنہگار ہو تا ہے۔ اس واقعہ سے ہمیںیہ سبق حاصل کرنا چاہیے کہ ہم کسی شرّ والے کام کا سبب نہ بنیں، بلکہ امورِ خیر کو رواج دے کر اپنے لیے صدقہ جاریہ بنائیں۔