Blog
Books
Search Hadith

مؤمن کے قتل پر سخت وعید اور سختی کا بیان

۔ (۶۴۵۲) وَعَنْہُ اَیْضًا أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((اَشَدُّ النَّاسِ عَذَابًا یَوْمَ الْقِیَامَۃِ رَجُلٌ قَتَلَہُ نَبِیٌّ أَوْ قَتَلَ نَبَیًّا وَإِمَامُ ضَلَالَۃٍ وَ مُمَثِّلٌ مِنَ الْمُمَثِّلِیْنَ۔)) (مسند احمد: ۳۸۶۸)

۔ سیدنا عبد اللہ بن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے یہ بھی روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: روز قیامت لوگوں میں سے سب سے زیادہ سخت عذاب اس آدمی کو ہوگا، جسے نبی نے قتل کیایا جس نے نبی کو قتل کیا ہو اور ضلالت و گمراہی کا پیشوا اور تصویریں بنانے والا۔
Haidth Number: 6452
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۴۵۱) تخریج: أخرجہ البخاری: ۳۳۳۵، ۷۳۲۱، ومسلم: ۱۶۷۷(انظر: ۳۶۳۰)

Wazahat

فوائد:… انبیائے کرام کا سلسلہ منقطع ہو جانے کی وجہ سے ہم مستقل طور پر پہلے دو جرائم سے محفوظ ہو گئے ہیں، ہاں مسلمان کو چاہیے کہ وہ کسی کی گمراہی کا سبب نہ بنے، اگر خیر و بھلائی والے امور کو نافذ کر سکتا ہے تو ٹھیک، وگرنہ خاموشی اور لوگوں کے امور سے کنارہ کشی اختیار کرے، اس طرح تصویریں بنانے سے بھی باز رہے جو کہ اس دور کا سب سے بڑا فتنہ ہے، ہمارے بچوں کی تعلیم کے آغاز میں ہییہ سلسلہ شروع ہو جاتا ہے اور آگے چل کر ایک مستقل شعبہ کی شکل اختیار کر لیتا ہے، فَاِلَی اللّٰہِ الْمُشْکَیٰ (بس اللہ تعالی کی طرف ہیشکوہ ہے)، ہم اللہ تعالی سے عافیت کا سوال کرتے ہیں۔