Blog
Books
Search Hadith

مسلمانوں پر ہتھیار اٹھانے والے کی وعید کا بیان

۔ (۶۴۵۳) عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((مَنْ حَمَلَ عَلَیْنَا السِّلَاحَ فَلَیْسَ مِنَّا۔)) (مسند احمد: ۴۴۶۷)

۔ سیدنا ابن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس نے ہمارے خلاف ہتھیار اٹھائے وہ ہم میں سے نہیں۔
Haidth Number: 6453
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۴۵۳) تخریج: أخرجہ البخاری: ۶۸۷۴، ومسلم: ۹۸(انظر: ۴۴۶۷)

Wazahat

فوائد:… قتل کی سنگینی کا تقاضا یہی ہے کہ کسی مسلمان پر ہتھیار نہ اٹھایا جائے، وہ از راہِ مذاق ہو یا کسی دوسرے ناپاک ارادے کی وجہ سے، اس کی ایک وجہ درج ذیل حدیث میں بیان کی گئی ہے: سیدنا ابوہریرہb سے مروی ہے کہ رسول اللہ a نے فرمایا: ((لَا یُشِیْرُ أَحَدُکُمْ إِلَی أَخِیہِ بِالسِّلَاحِ، فَإِنَّہُ لَا یَدْرِی أَحَدُکُمْ لَعَلَّ الشَّیْطَانَیَنْزِعُ فِییَدِہِ، فَیَقَعُ فِی حُفْرَۃٍ مِنْ نَارٍ۔))… ’’تم میں سے کوئی آدمی اپنے بھائی کی طرف اسلحہ کے ساتھ اشارہ نہ کرے، کیونکہ وہ اس بات کو تو نہیں جانتا ہے کہ ممکن ہے کہ شیطان اس کے ہاتھ سے کھینچ کر (اس کے بھائی کو مار دے) اور اس طرح وہ جہنم کے گڑھے میں جا گرے۔‘‘ (صحیح بخاری: ۷۰۷۲، صحیح مسلم: ۲۶۱۷)