Blog
Books
Search Hadith

مسلمان کا خون کو جائز قرار دینے والے امور کا بیان

۔ (۶۴۶۴) وَعَنْہَا اَیْضًا قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ یَقُوْلُ: ((مَنْ اَشَارَ بِحَدِیْدَۃٍ إِلٰی أَحَدٍ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَیُرِیْدُ قَتْلَہُ فَقَدْ وَجَبَ دَمُہُ۔)) (مسند احمد: ۲۶۸۲۵)

۔ سیدنا عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے بھی روایت ہے کہ رسول اللہ V نے فرمایا: جس نے کسی مسلمان کی جانب قتل کے ارادہ سے لوہے کے ساتھ اشارہ کیا تو اس کے خون کا ضیاع ثابت ہو جائے گا (یعنی اس کی حرمت ختم ہو جائے اور دفاع میں اس کو قتل کرنا جائز ہو جائے گا)۔
Haidth Number: 6464
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۴۶۴) تخریج: اسنادہ ضعیف۔ أخرجہ الحاکم: ۲/ ۱۵۸ (انظر: ۲۶۲۹۴)

Wazahat

فوائد:… ممکن ہے کہ جس آدمی کی طرف اشارہ کیا جا رہا ہو، وہ اپنے دفاع کے ارادے سے آگے بڑھے اور اشارہ کرنے والا قتل ہو جائے اور اس کے جسم کا کوئی اور نقصان ہو جائے، ایسی صورت میں اس کا خون یا نقصان رائیگاں ہو جائے گا اور اس کو دیتیا قصاص لینے کا کوئی حق حاصل نہیں ہو گا۔