Blog
Books
Search Hadith

خود کشی کرنے پر وعید کا بیان، وہ جس چیز سے مرضی خود کشی کرے

۔ (۶۴۷۰)۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((مَنْ قَتَلَ نَفْسَہُ بِحَدِیْدَۃٍ فَحَدِیْدَتُہُ بِیَدِہِیَجَأُ بِہَا فِیْ بَطْنِہِ فِیْ نَارِ جَہَنَّمَ خَالِدًا مُخَلَّدًا فِیْہَا اَبَدًا، وَمَنْ قَتَلَ نَفْسَہُ بِسَمٍّ فَسَمُّہُ بِیَدِہِیَتَحَسَّاہُ فِیْ نَارِ جَہَنَّمَ خَالِدًا مُخَلَّدًا فِیْہَا أَبَدًا، وَمَنْ تَرَدّٰی مِنْ جَبَلٍ فَقَتَلَ نَفْسَہُ فَہُوَ یَتَرَدّٰی فِیْ نَارِ جَہَنَّمَ خَالِدًا مُخَلَّدًا فِیْہَا أَبَدًا۔)) (مسند احمد: ۷۴۴۱)

۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس نے کسی لوہے کے ساتھ خودکشی کی، تو اس کا وہ لوہا اس کے ہاتھ میں ہوگا اور وہ دوزخ کی آگ میں ہمیشہ ہمیشہ اسے اپنے پیٹ میں مارتا رہے گا،جس نے زہر سے خودکشی کی، تو اس کا وہ زہر اس کے ہاتھ میں ہوگا اور وہ دوزخ کی آگ میں ہمیشہ ہمیشہ کے لیے اس کو پیتا رہے گا اور جس نے پہاڑ سے گر کر خود کشی کی تو وہ جہنم کی آگ میں ہمیشہ ہمیشہ کے لیے پہاڑ سے گرتا ہی رہے گا۔
Haidth Number: 6470
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۴۷۰) تخریج: أخرجہ البخاری: ۵۷۷۸، ومسلم: ۱۰۹(انظر: ۷۴۴۸)

Wazahat

فوائد:… خود کشی حرام ہے، دنیا میں کوئی ایسی تکلیف اور آزمائش نہیں ہے، جس کی بنا پر خود کشی کو جائز سمجھا جا سکے، جن صحابہ کو اسلام کے جرم کی وجہ سے سنگین آزمائشوں کی بھٹیوں سے گزرنا پڑا، ان کی مثالیں واضح ہیں، اللہ تعالی بناتِ اسلام کی عزت و حرمت کو محفوظ فرمائے، جب ان کے ساتھ زیادتی کی جاتی ہے تو وہ خود کشی کو ترجیح دینے لگتی ہیں، لیکن ایسا کرنا درست نہیں ہے ، اس زیادتی میں سرے سے ان کا گناہ ہی نہیں ہے، ان کو اپنا معاملہ اللہ تعالی کے سپرد کر کے صبر کرنا چاہیے، اللہ تعالی ایسے مجرموں کو ہدایت دے دے، وگرنہ ان کو ہلاک و برباد کر دے۔ (آمین)دوسری نصوص سے معلوم ہوتا ہے کہ خود کشی مسلمان کے لیے قابل معافی جرم ہے، ایک دلیل درج ذیل ہے: فَلَمَّا ہَاجَرَ النَّبِیُّV إِلَی الْمَدِینَۃِ ہَاجَرَ إِلَیْہِ الطُّفَیْلُ بْنُ عَمْرٍو وَہَاجَرَ مَعَہُ رَجُلٌ مِنْ قَوْمِہِ فَاجْتَوَوُا الْمَدِینَۃَ فَمَرِضَ فَجَزِعَ فَأَخَذَ مَشَاقِصَ لَہُ فَقَطَعَ بِہَا بَرَاجِمَہُ فَشَخَبَتْ یَدَاہُ حَتّٰی مَاتَ فَرَآہُ الطُّفَیْلُ بْنُ عَمْرٍو فِی مَنَامِہِ فَرَآہُ وَہَیْئَتُہُ حَسَنَۃٌ وَرَآہُ مُغَطِّیًایَدَیْہِ۔ فَقَالَ لَہُ: ((مَا صَنَعَ بِکَ رَبُّکَ۔)) فَقَالَ غَفَرَ لِی بِہِجْرَتِی إِلَی نَبِیِّہِV، فَقَالَ: مَا لِی أَرَاکَ مُغَطِّیًایَدَیْکَ؟ قَالَ: قِیلَ لِی: لَنْ نُصْلِحَ مِنْکَ مَا أَفْسَدْتَ، فَقَصَّہَا الطُّفَیْلُ عَلٰی رَسُولِ اللَّہِV فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: ((اللَّہُمَّ وَلِیَدَیْہِ فَاغْفِرْ۔))… ’’جب نبی کریمa نے مدینہ منورہ کی طرف ہجرت کی تو سیدنا طفیل بن عمرو bنے بھی ہجرت کی اور ان کے ساتھ ایک آدمی بھی تھا، پس ان لوگوں نے مدینہ منورہ کی آب و فضا کو ناموافق پایا اور وہ آدمی بیمار ہو گیا اور بے صبری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس نے پھل پکڑا اور اپنی انگلیوں کے جوڑوں کو کاٹ دیا، خون بہتا رہا، یہاں تک کہ وہ بندہ مر گیا، اس کے بعد سیدنا طفیل نے اس کو خواب میں اس طرح دیکھا کہ اس کی حالت بہت اچھی تھی، لیکن اس نے دونوں ہاتھوں کو ڈھانپا ہوا تھا، سیدنا طفیلbنے اس سے کہا: تیرے ربّ نے تیرے ساتھ کیا سلوک کیا ہے؟ اس نے کہا: نبی کریمa کی طرف میری ہجرت کی وجہ سے اللہ تعالی نے مجھے بخش دیا ہے، سیدنا طفیل نے کہا: ہاتھوں کو کیوں ڈھانپا ہوا ہے؟ انھوں نے کہا: مجھے کہا گیا کہ جو چیز تو نے خود خراب کی ہے، ہم اس کی اصلاح نہیں کریں گے۔‘‘ پھر جب سیدنا طفیل نے نبی کریم کو خواب والا یہ واقعہ سنایا تو آپ a نے فرمایا: ’’اے اللہ اس کے ہاتھوں کو بھی بخش دے۔‘‘ (صحیح مسلم: ۱۱۶) ہم جس حدیث کی شرح بیان کر رہے ہیں، اس کی اور اس طرح کی دوسری احادیث کی درج ذیل تاویلات کی جا سکتی ہیں: (۱) ان میں زجرو توبیخ کا بیان ہے تاکہ خود کشی کی قباحت و شناعت واضح ہو سکے۔ (۲) اگر اللہ تعالی ایسے شخص کو کامل سزا دینا چاہے تو وہ اسی سزا کا مستحق ہو گا، لیکن اللہ تعالی اپنے مؤحد بندوں پر کرم کرے گا اور ان کو کچھ عرصہ کے بعد جہنم سے نکال لے گا۔ (۳) ہمیشگی سے مراد طویل زمانہ ہے۔